Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی نیول بیس پرفائرنگ ،تین فوجی ہلاک

Now Reading:

امریکی نیول بیس پرفائرنگ ،تین فوجی ہلاک
فائرنگ

امریکا میں نیول  بیس پرایک اور فائرنگ کاواقعہ پیش آیاہےجس میں تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کےشہرپنساکولامیں واقع نیول ایئربیس پرموجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی اہلکاروں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کردیا جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

نیول حکام کے مطابق حملہ آور سعودی شہری ہے جو امریکا اور سعودی عرب کے مشترکہ فوجی ٹریننگ پروگرام کے تحت فوجی تربیت کے لیے ’نیول ایئر اسٹیشن پنساکولا‘پر موجود تھا، ملزم نے ایک کلاس روم میں اچانک فائر کھول دیا تو یہ واقعہ پیش آیا۔

 فائرنگ سے 12 اہلکارزخمی بھی ہوئےجن میں ملزم پرجوابی فائرنگ کرنےوالے دوڈپٹی شیرف بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کاکہناہےکہ حملہ آورمحمدسعید الشامرانی کا تعلق سعودی فوج سے ہےاوروہ امریکی نیول بیس پرزیرتعلیم تھا۔

Advertisement

پرل ہاربرفوجی اڈےپرفائرنگ ،دوافرادہلاک

رپورٹ کے مطابق نیول بیس پرحملےکےوقت 16 ہزاراہل کارموجودتھے،علاقہ کلیئرکروانےکےبعدبیس کوغیرمعینہ مدت کےلیےبند کردیاگیاہے۔

Advertisement

اس حوالےسےفلوریڈا کےگورنررون ڈی سینٹس نے نیوزکانفرنس کرتےہوئےکہاکہ ایک غیر ملکی شہری کےاس اقدام سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں جس کا تعلق سعودی ایئر فورس سے ہے جو فوجی تربیت کےلیےیہاں آیا ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے پنساکولا بحری اڈے میں ہونے والے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہم دردی کا اظہار کیا ہے، شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عوام حملے پر برہم ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ بدھ کو پرل ہاربرپرنیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین  کو فائرنگ   کرکے  خودکشی کرلی تھی جب  کہ فائرنگ سے دو اہلکار مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا تھا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر