کرسمس ہمیں بتاتاہےکہ خداہم سب سےمحبت کرتاہے،پوپ فرانسس
روحانی پیشوا پوپ فرانسس نےکہاہےکہ خداہم سب سےمحبت کرتاہے،چاہےہم کتنےہی بُراکیوں نہ ہوں۔
رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشواپوپ فرانسس کاویٹی کن سٹی میں سینٹ پیٹرزبسیلیکامیں منعقدتقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہوسکتاہےکہ آپ کےخیالات میں غلطی ہو،ہوسکتاہےکہ آپ نے چیزوں کوبالکل خراب کردیاہو، لیکن خداپھربھی آپ سے محبت کرتارہاہے۔
پوپ کامزیدکہناتھا کہ کرسمس ہمیں یاد دلاتاہےکہ خداہم سب سے بہت محبت کرتاہے۔ چاہےہم کتنےہی بُرے کیوں نہ ہوں۔
مرکزی خطاب میں پوپ کاکہناتھاکہ میرے لئے،آپ کے لئے ، ہم میں سے ہر ایک کےلئےوہ آج بھی کہتاہےکہ میں تم سےپیارکرتاہوں اورمیں ہمیشہ تم سے پیارکرتارہوں گا ، کیونکہ تم میری لئے مقدس ہو ۔
بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
پوپ نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ خدااس لئےآپ سے پیارنہیں کرتاہےکیونکہ آپ صحیح اورسیدھےراستے پر سوچتےاورعمل کرتے ہیں۔ وہ صرف آپ سے محبت کرتاہے۔اس کی محبت آپ کے لئےغیرمشروط ہے۔ چانچہ اس کی محبت کاانحصارآپ پرنہیں ہے۔
روحانی پیشواپوپ فرانسس نےخطاب میں چرچ سےجڑےسیکنڈلز،جن میں جنسی اورمالی کرپشن ہیں کی بھی نشاندہی کی۔ہماری زندگی میں جو بھی غلط ہوتا ہے ،دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انھیں بہانے کے طور پراستعمال نہیں کرناچاہیے۔
پوپ فرانسس کا کرسمس کے موقعے پر اپنا روایتی پیغام دنیا تک پہنچانے کے لیے آج سینٹ پیٹرز بسیلیکاواپس آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
