Advertisement
Advertisement
Advertisement

قازقستان میں طیارہ حادثہ،15 افرادہلاک

Now Reading:

قازقستان میں طیارہ حادثہ،15 افرادہلاک
قازقستان میں

قازقستان میں مسافرطیارےکو حادثہ پیش آیاہےجس میں 15افراد ہلاک  ہوگئےہیں۔

قازقستان میں ایک مسافرطیارہ الماتی ایئرپورٹ کےقریب گرکرتباہ ہو گیاہے،حادثےکےشکارطیارے میں 15 مسافرسوارتھے۔

قازقستان سول ایوی ایشن کمیٹی نےحادثےمیں 15افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بک ایئرکا طیارہ الماتی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنےکےکچھ ہی دیربعد گرکرتباہ ہوا، حادثے کے فوراً بعد ایمرجنسی سروس کا عملہ جائے حادثہ پرپہنچ گیا، طیارے میں زندہ بچ جانے والوں کو ریسکیو کیاجا رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق طیارہ اڑان بھرنےکےبعدمطلوبہ بلندی حاصل نہ کرسکااورایک کنکریٹ بیرئیرسےٹکراتےہوئےایک دو منزلہ مکان پرگرگیا۔ طیارے میں آگ نہیں لگی، جس کی وجہ سے اموات زیادہ نہ ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

طیارہ قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی سے دارالحکومت نور سلطان جارہاتھا۔

الماتی ایئرپورٹ انتظامیہ کاکہناہےکہ طیارے میں 95 مسافراورپانچ عملےکےارکان سوار تھے۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ایک خصوصی کمیشن قائم کیا جائے گا۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکائیو نے متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کانگو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 24افراد ہلاک

 جنوری 2013 کوشمالی شہرکوکشیتاؤسےمسافربردار طیارہ الماتی کےقریب حادثےکا شکارہواتھاجس میں 20 افراد ہلاک ہوگئےتھے ۔

  جبکہ گزشتہ ماہ قازقستان ملٹری کےاعلی افسروں کولےجانے والا ایک فوجی طیارہ قازقستان کےجنوب میں گرکرتباہ ہواتھاجس میں  27 افرادہلاک ہوگئےتھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر