Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں الیکشن،کس کی ہوگی جیت؟

Now Reading:

برطانیہ میں الیکشن،کس کی ہوگی جیت؟
الیکشن

برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل کےباعث کئی ماہ کےتعطل کےبعدآج عام انتخابات ہوں گےجن سےدیگرکمیونیٹیزکی طرح مسلمانوں کی بھی کچھ توقعات ہیں۔

غیرملکی  خبررساں ادارےکے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات آج ہوں گے،پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے ( پاکستانی وقت کےمطابق آج دن 12 بجے شروع ہوکرجمعہ کی صبح 3 بجےختم ہوگی) تک جاری رہے گی ۔

 بریگزٹ کے نام پرلڑےجانے والےانتخابات میں پاکستانی نژاد امیدوار وں کےساتھ ساتھ 3 ہزار 300 سےزائد امیدوارمیدان میں ہیں۔

جبکہ برطانیہ کے 4 کروڑ 60لاکھ ووٹران انتخابات میں اپنا حق رائےدہی استعمال کریں گے، 1923ء کےبعدپہلا موقع ہےکہ برطانیہ کےعام انتخابات دسمبرمیں ہورہے ہیں ۔

انتخابات میں 650 مرد و خواتین کا انتخاب کیاجائےگاجبکہ پارلیمنٹ میں اکثریت پانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو  326 نشستیں جیتنا ضروری ہے۔

Advertisement

انتخابات میں ووٹرز کےلیےبریگزٹ، سست معیشت، صحت اور سوشل کیئر پروٹیکشن کی کمزورصورتحال، موسمیاتی تبدیلیاں اورامن وعامہ کی صورتحال جیسےمعاملات اہم ہیں۔

دوسری جانب آج ہونےوالےانتخابات میں سب  سےاہم بات سال 2017 کےانتخابات کےمقابلےمیں بڑی تعدادمیں ایسےامیدوارحصہ لے رہےہیں جن کاتعلق  پاکستان سےہے۔

گزشتہ انتخابات میں پاکستن  نژاد امریکی امیدواروں کی تعداد 40 تھی جبکہ حالیہ انتخابات میں 70 پاکستانی نژاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جنہیں کنزرویٹو، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹیز نے ٹکٹ دیا ہے جبکہ کچھ امیدوار آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی موجودہ حکومت پر اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔تو دوسری جانب لیبر پارٹی پر بھی یہودی مخالف سوچ  کا الزام لگتا رہا ہے۔

آج  ہونےوالےانتخابات میں کون سی سیاسی جماعت بازی لےجائے گی اوروزیر اعظم بننےکاخواب کس لیڈرکاپوراہوتا ہے، اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Advertisement

تاہم آج کےانتخابات کے لیے تمام پارٹیوں نے اپنی اپنی کامیابی کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ جن میں نمایاں کنزرویٹو اور لیبر پارٹی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 4 برس کے دوران برطانیہ میں ہونے والے یہ تیسرے عام انتخابات ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر