Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کامتنازع بل مخالفین پر طاقت کااستعمال

Now Reading:

بھارت کامتنازع بل مخالفین پر طاقت کااستعمال
متنازعہ شہریت بل

 بھارت  میں مسلم مخالف شہریت قانون کےخلا ف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرےجاری ہیں۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق آسام سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں متنازع قانون کےخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی پولیس کی  جانب سےنئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں طلباپرتشددکےبعد علی گڑھ یونیورسٹی کےطلبا پربھی تشدد کیا گیا ہے۔

 میڈیا کےمطابق  دہلی میں پولیس گرلزہاسٹل اورجامعہ ملیہ کی مسجد میں بھی گھس گئی،اور پناہ گزین طالبات پرتشدد اوربد سلوکی کی۔اس کے علاوہ بھارتی پولیس کی  جانب سےجامعہ ملیہ کےطلبہ و طالبات کے خلاف رات بھرکریک ڈاؤن کیا گیا۔

اتوار کی شام کوعلی گڑھ کےطلبانےجامعہ ملیہ کےطلبا سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی تو اتر پردیش پولیس ان پر بھی  بدترین تشدد  کیا ۔

ریلی  میں  شریک طلباکو پولیس نےکیمپس کےدروازوں پرہی روکنا چاہااوریہیں سے تصادم شروع ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طلبا نےپولیس پرپتھراؤ کیااوران کے خلاف نعرے بازی کی جس کو جوازبنا کر پولیس نےنہتےطلباپرلاٹھی چارج شروع کردیا۔

طلبااورپولیس کے تصادم میں 20 طلبا اور 10 پولیس اہلکارزخمی ہوگئےتاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے طلبہ کی تعداد 100 سے بھی زیادہ ہے۔

 پولیس کی جانب سےطلباپرتشدد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں۔

   سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھی دیکھا گیا کہ کچھ پولیس اہلکار یونیورسٹی کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو توڑ رہے ہیں۔

Advertisement

تصادم کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے دعویٰ کیا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جامعہ کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Advertisement

واضح  رہے  کہ حال ہی میں پیش کیے اور صدرکی جانب سے متنازعہ شہریت بل پر دستخط کےبعدکلکتہ، گلبارگا، مہاراشٹرا، ممبئی، سولاپور، پونے، ناندت، بھوپال، جنوبی بنگلور، کانپور، احمد آباد، لکھنو، سرت، مالا پورم، آراریہ، حیدرآباد، گایا، اورنگ آباد، اعظم گڑھ، کالی کٹ، یوات مل، گووا اور دیو بند میں شدید مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔

https://twitter.com/MuslimAwaz/status/1206266683603554305?s=20

مختلف علاقوں میں بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستے عورتوں سمیت مظاہرین پر بے پناہ تشدد کر رہے ہیں۔ پرتشدد مظاہروں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ متنازع شہریت ترمیمی بل واپس لیا جائے، مظاہرین مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو بھارتی آئین کے مطابق مکمل حقوق دینے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں، مظاہرین نے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے اور ہر قربانی دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا ،، قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، بل کی منظوری کے بعد آسام میں کئی دہائیوں سے رہایش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

بل کی حمایت میں 293 جب کہ مخالفت میں 82 ووٹ پڑےتھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


4 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر امریکا کا اتحادی ہے، اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ٹرمپ
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر