Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیونس بس حادثےنے 24افرادکی جان لےلی

Now Reading:

تیونس بس حادثےنے 24افرادکی جان لےلی
بس حادثہ

 تیونس میں سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں  ادارے کےمطابق شمالی افریقی  ملک تیونس میں سیاحوں سےبھری بس  کھائی میں گرنےسے 24مسافر ہلاک جبکہ 18  زخمی ہوگئے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق  حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مسافر ملک کے مغربی حصے میں گھومنے پھرنے کی غرض سے سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی بس کو حادثہ پیش آگیا۔

حکام نےمزید بتایا کہ مسافر بس کا ڈرائیورتیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹنے میں ناکام رہا اور بس گہری کھائی میں جا کر تباہ ہوگئی۔

تیونس کی وزارت داخلہ کےترجمان کاکہناہےکہ حادثے کاشکارہونےوالی بس میں 43 افرادسوارتھے۔

Advertisement

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا  کہ  اس حادثے میں 24 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ  شدید زخمیوں کو تیونس کے خصوصی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 حادثے کےبعد تیونس صدراوروزیراعظم  نےتیونس کے شمال مغربی علاقے میں حادثے کی جگہ  کادورہ کیااور ہلاکتوں پرافسوس کااظہارکیا ۔

واضح رہے کہ عین دراہم تونیسیا کا ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے جو الجیریا کی سرحد پر پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے مشہور ہے، عین دراہم کرومیری پہاڑوں میں سے ایک دجبل بیر کی ڈھلوان پر 800 میٹرکی اونچائی پر واقع ہے۔ یہ علاقہ    اپنی خوبصرتی کی وجہ سےبڑی تعداد میں سیاحوں کواپنی جگہ راغب کرتاہےلیکن ان کا بنیادی ڈھانچہ بہت خراب ہونےکی وجہ سے حادثات رونماہوتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر