Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب پہلی بارجی 20 کی سربراہی کرےگا

Now Reading:

سعودی عرب پہلی بارجی 20 کی سربراہی کرےگا
جی 20

سعودی عرب نے جاپان سےجی 20  کی صدارت  حاصل کرنےکےبعد آئندہ  سال جی 20 کی سربراہی کرے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کےمطابق  جاپان صدارت جی 20  کی صدارت سےسبکدوش ہو گیاہے اوراس کی جگہ  سعودی عرب نے دنیا کے بیس بڑی معیشتوں کے گروپ جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے۔

سعودی عرب جی 20 کی قیادت کے دوران تین اہدف پرتوجہ مرکوزکرے گا،جن میں لوگوں کوبااختیاربنانا،ایسا ماحول بنانا جس میں سب خاص طورپرخواتین اورنوجوان افراد کام اور ترقی کر سکیں، خوراک و پانی کے تحفظ کو فروغ دینااورایسےمنصوبےبنانا،جس سے ٹیکنالوجی کےشعبےمیں ترقی ہو۔

گلوبل سلوشنزانشیٹیونامی تھنک ٹینک کےصدرڈینس اسنوورنےاس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ‘جب سعودی عرب جی-20 کی صدارت شروع کرے گا تو وہ پہلا عرب ملک ہوگا جو اس تنظیم کی سربراہی کرے گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ‘یہ صدارت سعودی عرب کےلیے یک امتحان ہوگا کیونکہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی، کم شرح پیدائش، آبادی کے حوالے سے مسائل سمیت دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی قوم پرستی اور مقبولیت پرستی کثیرالجہتی ترقی کو روک رہی ہے’۔

Advertisement

 دوسری جانب  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم جی 20 میں شامل ممالک کے تعاون سے قابل قدر کارنامے حاصل کرنے کی جدوجہد کریں گے۔ مستقبل کے چیلنجوں سےنمٹنے کےلیےموجودامکانات سے بھرپورفائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں  نےمزیدکہا کہ سعودی عرب اوساکا سے شروع ہونے والے مشن کو جاری رکھنے کا پابند ہےاوربین الاقوامی ہم آہنگی کوفروغ دینے کی بھرپور کوشش کرے گا۔‘

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد خاصی تنقید ہوتی رہی ہے،اس نئے اعزازسےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا میں اپنی حکومت کا اثرورسوخ دکھانے کا موقع ملے گا۔

واضح رہےکہ سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے لیے مملکت میں مختلف شعبوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کئی قوانین میں نرمی لاتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب جی20 کی سربراہی کا منصب سنبھالنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک بن گیا اور اگلے سال نومبر میں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔، نومبر 2020 کے آخر تک جی 20 کی سربراہی مملکت کےپاس رہےگی اورآئندہ سال 21اور 22 نومبرکوسربراہ اجلاس ریاض میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر