عراق میں فوجی اڈےپر راکٹوں سےحملہ،امریکی سویلین کانٹریکٹرہلاک

عراق میں فوجی اڈےپرراکٹ حملےکےنتیجےمیں امریکی سویلین کانٹریکٹرہلاک ہوگیا۔
عراق کےشہرکرکوک کےقریب فوجی اڈے پرراکٹ حملےمیں ایک امریکی سویلین کانٹریکٹرہلاک ہوگیا ہے۔
عراقی فوج کےمطابق کے1 ((k1فوجی اڈے پر جمعہ کےروز کئی کتیوشا راکٹ داغےگئےتھے ۔k1 فوجی اڈہ امریکااورعراقی فوج کامشترکہ فوجی اڈہ ہے۔
اوآئی آرکےترجمان کرنل مائلیس بی کیگنس 3کےمطابق امریکی فوج کےترجمان کےمطابق راکٹ حملوں میں کئی امریکی اورعراقی فوجی معمولی زخمی بھی ہوئےہیں تاہم ان میں سےبیشترڈیوٹی پر واپس جا چکےہیں۔
عراقی فوج نےکہاہےکہ اس حملے میں عراقی سیکیورٹی کاایک اہلکار زخمی ہواہے۔
حکام کاکہناہےکہ امریکہ حملےمیں ملوث ذمہ داروں کاتعین کرنےکی کوشش کررہاہے۔تاہم،امریکا کی جانب سےاب تک ہلاک ہونےوالےٹھیکیداریااورکمپنی کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب اب تک کسی بھی عسکریتی گروپ کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
اس سےقبل رواں ماہ ہی امریکی ریاست فلوریڈاکےشہرپنساکولاکےبحری اڈےپرفائرنگ کرنےفائرنگ کے واقعہ پیش آیاتھاجس میں 3افراد ہلاک ہوگئےتھے۔
امریکی نیول بیس پرفائرنگ ،تین فوجی ہلاک
واضح رہے کہ عراق میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ جس کےباعث ملک میں کشیدگی اوربدامنی کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ 22 دسمبرکو ہزاروں مظاہرین نےجنوبی عراق کےمتعدد شہروں میں پل ، سڑکیں اورعمارتیں بندکردی تھیں۔
مظاہرین ایک آزادوزیراعظم سےمطالبہ کررہےتھےکہ عبوری رہنماکےانتخاب کےلئےآخری تاریخ مقرر کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News