اماراتی پولیس کی ڈرائیورزکووارننگ
دبئی پولیس نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ سیفٹی پاتھ ’حفاظتی راستے‘ کی مہم کا حصہ بنائیں اور جہاں رکنے کا بورڈ نصب ہو وہاں پر گاڑی کو روکیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحد ہ عرب امارات کی ریاست میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کےلیےآگاہی مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔ جس کےتحت سڑک پرانتباہی بورڈ نصب کیےگئےہیں۔
پولیس حکام کےمطابق انتباہی بورڈ نصب ہونےکےباوجود گاڑی نہ روکنےوالےشخص پر 500 درہم کا چالان کیاجائےگا کیونکہ یہ قانون کی خلاف ورزی میں شامل ہوگا۔
https://www.instagram.com/p/B5ufATxAFnQ/
محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی آگاہی مہم کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور دوسرے کی حفاظت کے لیے گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موڑ پر کار کو روکیں تاکہ دوسری طرف سے آنے والی کو دیکھ سکیں۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جو ڈرائیور حضرات سڑک پر نصب بورڈ کے احکامات کو نظر انداز کر کے گاڑی چلاتے ہیں وہ دراصل قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ سڑک کے درمیان گاڑی چلانے کو ترجیح دیں تاکہ حادثات کم سے کم ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
