
بغداد ایئر پورٹ کے قریب ایک فو جی اڈے پر راکٹوں سے حملے کے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا جس سے 6 جنگجو” زخمی ہوئے۔ ان راکٹ حملوں میں امریکی فوج کو ہدف بنایا گیا تھا تاہم اب تک اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
سیکیورٹی حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو علاقے کی تلاشی کے دوران ایک راکٹ لانچر اور متعدد راکٹ بھی ملے ۔
تاہم اس حملے کی زمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کے روز ، کاتیوشا کے دو راکٹ بلاد ایئر بیس پر داغے گئے ، لیکن اس حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
عراق میں بغداد کے شمال میں البلاد ائر بیس پر دو راکٹ فائر کئے گئے، جہاں بیس کی حفاظت کے لئَے امریکیفوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
عراقی فورسز کے مطابق یہ تازہ ترین حملے امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے ٹھکانوں پر ہوئےتھے ، جس نے امریکی فوج کے اہلکاروں کو خوف زدہ کردیا ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملے اس وقت ہوئے، جب واشنگٹن اپنے مقابل دشمن ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے مشرق وسطی میں 5000 اور 7000 کے درمیان تازہ فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News