فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،17افرادہلاک

فلپائن کے دارالحکومت میں سمندری طوفان کموری نےتباہی مچادی ہے۔مختلف حادثات میں 17 افرادہلاک جبکہ متعدد ذخمی ہوگئےہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطا بق گزشتہ روزسمندری طوفان کموری فلپائن کے جنوب مشرق میں واقع سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے لوزون سے ٹکرایا تھا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔
سمندری طوفا ن کےباعث مخلتف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہےجب کہ متعددگھرتباہ، ہزاروں افراد لاپتہ وبےگھر،اور15ملین ڈالرزکانقصان ہوچکاہے۔
ترجمان ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق طوفان کے خطرے کے باعث تقریباً 3 لاکھ 45 ہزار افراد حفاظتی مراکزمیں موجودہیں جو اپنے گھر واپسی کے لیے حکام کی منظوری کے منتظر ہیں۔
ترجمان کاکہناہےکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئےریسکیوآپریشن جاری ہے،متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو اہلکاروں سمیت متعددرضاکارحصہ لےرہےہیں۔
طوفانی ہواؤں کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ (78 میل فی گھنٹہ) سے کم ہو کر 100کلومیٹر فی گھنٹہ (67 میل فی گھنٹہ) تک ہوگئی اور اب اس کا رخ جنوب بحر چین کی جانب ہے۔
محکمہ موسمیات بیورونےبتایاکہ سمندری طوفان گزشتہ رات فلپائن سےروانہ ہوگا تھا۔
رپورٹس کےمطابق فلپائن میں ہرسال تقریباً 20 کےلگ بھگ طوفان آتےہیں جبکہ طوفان کموری فلپائن میں آنےوالا 20واں طوفان ہے۔
دوسری جانب منیلا میں ہونےوالی جنوب مشرقی ایشین گیمز 2019 کا شیڈول بھی سمندری طوفان کے باعث دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔
واضح رہےکہ شمالی لوزون میں 2016 میں بھی ہائمہ نامی طوفان نے تباہی مچادی تھی جس سے 14 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 50 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔
فلپائن کی تاریخ کا بدترین طوفان 2013 میں آنے والے ہائیان ٹائیفون کو کہا جاتا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 ہزار 3 سو 50 سے زائد افراد لاپتہ اور لقمہ اجل بنے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News