نومبرمیں بھارتی فوج نےسات کشمیریوں کوشہیدکیا،رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے مظالم اور بدترین بربریت کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے ، ایک ماہ میں لاک ڈاؤن کے دوران سات کشمیریوں کو شہید جبکہ 82 کو زخمی کردیا گیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے، مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کے بعد سے جمعہ کی نماز پر پابندی تاحال برقرار ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 119 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
میڈیا سروس کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق قابض بھارتی فوج کے مظالم کے دوران گزشتہ ماہ 82 کشمیری زخمی ہوئے، جنہیں پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں زخمی کیا گیا۔
بھارتی فو ج کشمیرمیں عصمت دری کو بطورہتھیار استعمال کرنےلگی
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ گھروں پر چھاپے مار کر 60 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 3 رہائشی گھروں کو تباہ بھی کیا۔
واضح رہےمقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 119 روز بیت گئے ہیں جبکہ وادی چنار کے کونے کونے پرانتہا پسند بھارتی فوج تعینات ہے۔
کشمیرمیں تمام مسلمان ممالک کےچینلزپرپابندی عائد
لینڈ لائن ٹیلی فون اور پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنوں کی جزوی بحالی کے باوجود انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز مسلسل معطل ہیں۔
انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کی وجہ سے تاجروں ، طلباء اور صحافیوںکو شدیدمشکلات کا سامنا ہے اور اس سے معیشت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
وادی کشمیرمیں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف کشمیری عوام سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔زیادہ تر دکانیں اورتجارتی مراکزبند ہیں جبکہ اسکولو ں اور دفاتر میں حاضری کم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News