شہریت متنازع قانون،ممتابینرجی کی مسلمانوں کےحق میں ریلی

کانگریس کی رہنماپریانکا گاندھی کےبعدمغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابینرجی بھی مسلمانوں کے حق میں بول پڑیں .مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے بھی متنازع قانون کے خلاف مودی سرکار کے خلاف بڑی ریلی نکال لی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں۔ احتجاجی مظاہروں میں مسلمانوں کےعلاوہ ہندوبرادری اورمختلف اقلیتیں مودی کےاس اوچھے ہٹھکنڈوں کےخلاف آوازاٹھارہے ہیں۔
، بھارتی میڈیا کےمطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نےبھی اپنی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی ہے۔
اس سے قبل ممتا بینر جی نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ کولکتہ میں بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پاس غیر آئینی شہریت کے بل کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی جا رہی ہے، سماج کے ہر طبقے سے اس میں شرکت کی دعوت ہے۔
A mega rally will be held today in #Kolkata to protest against unconstitutional #CABBill & #NRC. It will begin at 1pm near the statue of Babasaheb Ambedkar on Red Road & end at Jorasanko Thakurbari.(1/2)
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) December 16, 2019
ریلی میں ممتا بینر جی کی پارٹی کے سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا اسے بہت بڑی ریلی قراردے رہا ہے، بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال سمیت 5 بھارتی ریاستیں متنازع قانون سے انکار کر چکی ہیں۔
دوسری جانب راہول گاندھی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریت کا متنازع قانون بھارت کے 2 حصوں میں تقسیم کی سازش ہے، اظہار یک جہتی کے لیے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
The CAB & NRC are weapons of mass polarisation unleashed by fascists on India. The best defence against these dirty weapons is peaceful, non violent Satyagraha. I stand in solidarity with all those protesting peacefully against the CAB & NRC.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 16, 2019
اس سے قبل بھارت میں مسلم مخالف بل کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران مودی سرکار کی جانب سے بد ترین تشدد کے تناظر میں بھارتی حزب اختلاف جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے مودی حکوت کو بزدل قراردیاتھا ۔
देश के विश्वविद्यालयों में घुस घुसकर विद्यार्थियों को पीटा जा रहा है। जिस समय सरकार को आगे बढ़कर लोगों की बात सुननी चाहिए, उस समय भाजपा सरकार उत्तर पूर्व, उत्तर प्रदेश, दिल्ली में विद्यार्थियों और पत्रकारों पर दमन के जरिए अपनी मौजूदगी दर्ज करा रही है।
यह सरकर कायर है। #Shame
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 15, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے ،مودی کو نوجوانوں کی آواز سننی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا ،، قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، بل کی منظوری کے بعد آسام میں کئی دہائیوں سے رہایش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
بل کی حمایت میں 293 جب کہ مخالفت میں 82 ووٹ پڑےتھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News