
نئی دہلی کے علا قے اناج منڈی میں فیکٹری میں آگ لگنے کا افسوس نا ک واقعہ رو نما ہوا ہے جس میں اب تک 43افرادہلاک ہو نے کی اطلا عات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے دا رالحکو مت نئی دہلی کے علا قے اناج منڈی میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، جس میں 43افرادہلاک جبکہ 50افراد کوبچالیاگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائربریگیڈکی30گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیکٹری میں آتشزدگی کے وقت وہا ں موجود زیادہ تر افراد سورہے تھے تا ہم ریسکیو ٹیم نے بروقت جائے وقوعہ پرپہنچ کر امدادی کا رروائی شروع کی اور زخمیوں کو اسپتالوں منتقل کر دیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News