Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کے لئے باہر نکلیں ، مشال ملک

Now Reading:

قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کے لئے باہر نکلیں ، مشال ملک
بھارتی فورسز

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں عوام حق خودارادیت میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

تفصیلا ت کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن سے متعلق یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے کشمیر میں کرفیو ہےکشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کئے جا رہے ہیں۔

مشال ملک نے  یہ بھی کہا  کہ  یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،تمام حریت قیادت اس وقت کشمیر میں  نظربند ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے  مزید  کہا کہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن 10 دسمبر پر تمام قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کے لئے باہر نکلیں  کیونکہ   مجھے پاکستانی ماؤں ،بہنو ، بیٹیوں، بھائیوں سب کا ساتھ چاہیے۔

Advertisement

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کرفیو اور محاصرہ 127 ویں روز بھی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل127 ویں روز بھی بھارت کے سخت فوجی محاصرے اور انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔

 مقبوضہ وادی میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی اور دفعہ 144کے تحت پابندیوں کے نفاذ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے۔

قابض انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لیےسرینگر سمیت دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں۔

لینڈ لائن ٹیلی فون اور پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنوں کی جزوی بحالی کے باوجود انٹرنیٹ ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل فون سروسز مسلسل معطل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر