
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ خاتو ن اول میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کرسمس ڈیکوریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں وائٹ ہاؤس میں کی گئی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر فلمائے گئے ہیں۔
“The Spirit of America” is shining in the @WhiteHouse! I am delighted to share this beautiful exhibit of patriotism for all to see, and excited for everyone to experience the beauty of the #Christmas season! pic.twitter.com/qGxxl9qBrd
— Melania Trump (@FLOTUS) December 2, 2019
ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں خاتون اول میلانیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کو مدنظر رکھا ہے۔
میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات بڑی ذمہ داری سے نبھائے اورسینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے سجاوٹ کو حتمی شکل دی۔
Advertisement“The Spirit of America”#ChristmasWhiteHouse2019 pic.twitter.com/4zgxBJN4L1
— Melania Trump (@FLOTUS) December 2, 2019
ذرائع کے مطابق اس سال کرسمس کے جشن میں کی گئی سب سے اہم سجاوٹ میں جنجر بریڈ سے بنا وائٹ ہاؤس کا دلکش ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری اور مصنوعی برفباری قابلِ ذکر ہیں۔
واضح رہے کہ کرسمس کے لیے وائٹ ہاؤس کو جِھل مِل کرتی روشنیوں اور کرسمس ٹریز کو چاروں طرف قمقموں اورسنہری ستاروں سے سجایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News