Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نےمشرف کو شہریت کی آفرکردی

Now Reading:

بھارت نےمشرف کو شہریت کی آفرکردی
بھارت

بھارت نے پاکستان کےسابق صدراورآرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کوبھارتی شہریت دینےکی پیش کش کردی ہے۔

 بھارت کی راجیہ سبھاکےاورسابق وزیر سبرامنیم سوامی نے نئےشہریت بل کےتحت ترجیحی بنیادوں پر،پرویزمشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش  کی ہے ۔

سبرامنیم سوامی نےٹویٹ کیاکہ اگر پرویز مشرف بھارتی شہریت لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ خود کو ہندووں کی نسل تسلیم کرنے والے بھی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔

 بھارتی وزیرکاکہناتھاکہ پرویزمشرف چونکہ دریا گنج سے ہیں اوراس وقت پاکستان میں استحصال کا سامنا کررہے ہیں، خود کوہندووں کی نسل ماننے والےسبھی لوگ نئےشہریت ترمیمی قانون کیلئےاہل ہیں اورانہیں شہریت دی جائے۔

اخبار کے مطابق بھارت میں شہریت کےمتنازع بل پرجہاں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ایسے میں بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو’’فاسٹ ٹریک‘‘ شہریت دینےکی بات کی ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ 17  دسمبر منگل کےدن خصوصی عدالت کیس کی سماعت کےدوران سابق صدرکوآئین شکنی کے مرتکب  ہونے پر خصوصی عدالت نےسزائےموت کاحکم دیا تھا۔

پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف کوخصوصی عدالت نےتین نومبردو ہزار سات کو ایمرجنسی نافذ کرنے، آئین معطل کرنے اور اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کو نظر بند کرنے کے جرم میں آئین شکنی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔

Advertisement

مشرف غداری کیس ،کب،کیاہوا ؟

سنگین غداری کیس کی سماعت 6سال کے عرصہ تک چلتی رہیں، مقدمے میں اب تک 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں جب کہ اس دوران 4 جج تبدیل ہوئے۔

 سنگین غداری کیس کافیصلہ  تین رکنی بینچ نےکیاتھا، جس میں  پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس  وقار احمد  سیٹھ ، ،لاہور ہائیکورٹ  کے شاہد کریم  اورسندھ  ہائیکورٹ کےجسٹس  نظر اکبر  شامل ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر