Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نےسلامتی کونسل کی کشمیرسےمتعلق بحث ملتوی کردی

Now Reading:

چین نےسلامتی کونسل کی کشمیرسےمتعلق بحث ملتوی کردی
سیکورٹی کونسل

چین نے اقوام متحدہ  کی سلامتی  کونسل میں مسئلہ کشمیرپرکی جانےوالی بحث کوملتوی کردیاہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کی تھی،تاہم اقوام ِمتحدہ  کےامن مشن کی جانب سے  تفصیلی بریفنگ نہ دینےپربحث کوملتوی کردیا گیاہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق سفارت کاروں نے اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پراظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ  چین کے امریکی سفیر جانگ جون نے منگل کے روز کونسل سے کہا کہ جب امن مشن تفصیلی بریفنگ دینےکےلئے تیارہوں گےتو وہ دوبارہ اجلاس کی درخواست کریں گے۔

جانگ جون کامزیدکہناتھاکہ ہم سب جانتےہیں کہ سلامتی کونسل کوپاکستان کےوزیر خارجہ کاخط موصول ہوا ہے جس میں سلامتی کونسل سےبحث کی درخواست کی گئی ہےاوراس پربات چیت جاری ہے۔

واضح رہےکہ سلامتی کونسل میں مسئلہ  کشمیرسےمتعلق بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کامبصرمشن نےدینی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان نےایل اوسی کی نگرانی بڑھانےکامطالبہ کیاہے۔ پاکستان کاکہناہےکہ اس کامقصدجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکاجاسکے، حالیہ دنوں میں ایل او سی پر جارحانہ بھارتی اقدامات سے امن کو خطرات ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں 4ماہ  میں  ظلم وبربریت کا نیاباب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

پاکستان کےوزیرخارجہ نےمطالبہ کیاکہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کو روکے۔

واضح رہےکہ اگست میں بھی مقبوضہ کشمیرپرسیکیورٹی کونسل کااجلاس ہوا تھا۔ جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 12دسمبر کو سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا تھا، خط میں مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بدستورکشیدہ ہےجبکہ بھارتی حکومت کی جانب سےعائد کرفیواپنےپانچویں مہینےمیں داخل ہوچکاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر