
امریکی ریاست ٹیکساس کےایک چرچ میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے چرچ سروس کے دوران دو افراد کوگولی مار کر قتل کر دیا جبکہ چرچ کی سکیورٹی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی نے بتایاکہ شہر کے پولیس سربراہ جے پی بیورنگ نے بتایا کہ حملہ آور اتوار کی صبح ویسٹ فری وے چرچ آف کرائسٹ میں گھسا اور کچھ دیر کے لئے اندر ہی بیٹھا رہا۔
پھر اچانک سے اس نے چرچ سروس کے دوران وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حملے کا مقصد کیاتھا۔
چرچ میں فائرنگ کا واقعہ صبح 11 بج کر50 منٹ پیش آیا اس دوران چرچ سروس سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کی جارہی تھی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور فائرنگ سے پہلے چرچ سروس کے دوران اٹھتا ہے اور ایک اور شخص سے بات کرتا ہوا نظر آتا ہے جو اس کو کسی شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دکھاتا ہے۔
بعد ازاں حملہ آور نشاندہی کیے جانے والے شخص کی جانب فائرنگ کردیتا ہے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوجاتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ٹیکساس میں فائرنگ کےنتیجے میں 2 افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکاکی ریاست ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی کے علاقے بیروائن میں فائرنگ کا واقعہ میوزک ویڈیو کی فلم بندی کے دوران پیش آیا ہے۔
9 افرادپرمشتمل ہسپانوی گروپ ایک رہائشی علاقےکی پارکنگ میں میوزک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سےفائرنگ کی گئی۔
ہلاک ہونےوالےافرادکی لاشوں اورزخمیوں کومقامی اسپتال منتقل کیاگیاہےجہاں زخمی افرادکوطبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کےمطابق اب تک واضح نہیں ہوسکاہےکہ فائرنگ میں کتنےافرادملوث ہیں جبکہ متاثرہ افراد ہسپانوی ہیں جن کی عمریں 20 سال کےلگ بھگ ہیں۔
شیرف آفس کےآفیسرگونزلزکاکہناہےکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے ایک لڑکےکوسرپرگولی لگی ہےجبکہ دوموقع پرہی ہلاک ہوگئےتھے۔
امریکامیں تقریب کےدوران فائرنگ ،13 افرادزخمی
شیرف کاکہناہےکہ فائرنگ میں ملوث کچھ افرادکارمیں تھے اورکچھ پیدل تھے،تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کاسبب کیاہے۔
Update: we are now at 9 total gunshot wound victims: 2 were confirmed deceased at scene, 1 was critical, the others remain hospitalized. Anyone with info is urged to call @CrimeStopHOU at 713-222-TIPS. https://t.co/f0AtkRMZGH
Advertisement— Ed Gonzalez (@SheriffEd_HCSO) December 28, 2019
مقامی پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News