
بنگلورو میں 35 سالہ خاتون بس کنڈکٹر پر ‘تیزاب نما کیمیکل’ پھینکنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاتون کی شناخت اندرا بائی کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست کے ضلع ٹمکور کی رہائشی ہیں۔ جو بنگلور میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) کے ساتھ بس کنڈکٹر کی حیثیت سے ملازمت کرتی ہیں۔
ڈی سی پی نارتھ ششی کمار نے کہا اس سلسلے میں ارون نائک اور کمار نائک نامی دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حملے کے لئے تیزاب نما کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔ ایک ملزم رام نگر اور دوسرا بنگلور سے ہے۔
متاثر ہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جن میں سے متاثرہ خاتون کے چہرے، سینے اور گردن پر کیمیکل کی وجہ سے شدید زخم آئے ہیں۔ تاہم اس خاتون کی حالت ڈاکٹرز کے مطابق خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کیمیکل پھینکنے والے ملزم کی بھابھی ہے، ملزم نے متعدد بار مقتول کو انتباہ کیا تھا کیونکہ وہ اس کے برتاؤ سے ناخوش تھا۔ ملزم کے مطابق اس خاتون کے اپنے سالے سے ناجائز تعلقات ہیں۔
پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 326 اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، جس میں تیزاب حملہ سے متعلق معاملات ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب پیش آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News