’ارتغل‘ سےمتاثرہوکرمیکسیکن جوڑےنےاسلام قبول کرلیا

ترکش ڈرامہ سیریل ’ارتغل‘ سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑنے نے اسلام قبول کر لیا۔
ترک میڈیا کے مطابق سیلال ال جنہوں نے اس مقبول ترین ڈرامہ میں عبدالرحمٰن کا کردار ادا کیا تھا، حال ہی میں انہوں نے 22 ویں سالانہ مسلم امریکن سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پراداکار سیلال ال نے ترکی اور اس ڈرامہ کے حوالے سے ایک خطاب بھی کیا۔
سیلال ال زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے مہمان تھے جب کہ اس تقریب میں پورے امریکا کے مسلمان اُن سے ملنے آئے تھے اور اداکار بڑے جوش و خروش کےساتھ سب مہمانوں سے ملے۔
اس تقریب کےاختتام پر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مشہور اداکار کی مدد سے قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔
اسلام قبول کرنےکےبعد میکسیکن جوڑے نے کہا کہ ’ہم ترکی کے ڈرامے ارتغل اور اس ملک کی دنیا بھر میں انسانی خدمت کے اقدامات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔‘
میکسیکن جوڑے نے جب اسلام قبول کر لیا تو ترکی کے معروف اداکار نے جوڑےکو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں قرآن پاک کا تحفہ دینے کے ساتھ ترکی کا جھنڈا بھی دیا۔
A Mexican couple became interested in Islam after watching the Turkish TV show 'Dirilis: Ertugrul'
AdvertisementBelow, is a video of the moment they converted to Islam by reciting the Shahadah (declaration of Faith) with the actor who played 'Abdur Rahman Alp' pic.twitter.com/0y0xzRfoOU
— Az (@AzTheBaz) December 1, 2019
ترکی کا یہ معروف ڈرامہ 13 ویں صدی میں اناطولیا میں سلطنت عثمانی کے قیام سے قبل کے دور کی کہانی بیان کرتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر اس ترکش ڈرامے کو نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
AdvertisementGlorifying muslim Heroes and Islamic history , Prime Minister Imran Khan has directed PTV to air ‘Ertugrul’
— Iftikhar Durrani (@DuraniIftikhar) December 3, 2019
عرب نیوزکے مطابق یہ ترکش ڈرامہ جلد ہی اردو زبان میں ڈب ہونے کے بعد پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News