Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش متوقع

Now Reading:

سعودی عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش متوقع
سعودی عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش متوقع

سعودی عرب  میں آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

ماہرموسمیات عبدالعزیز الحصینیکے مطابق  دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی موسم سرما عروج پر ہے۔

ہفتے کی شام سے اتوار 19 جنوری تک مکہ، تبوک، قصیم، الباحہ اور ریاض کے شمالی علاقوں سمیت مدینے کے جنوبی اور الجوف کے مغربی علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

الحصینی نے ان علاقوں میں رہنے اور وہاں جانے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ طوفانی سرد ہواؤں سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کا خصوصی طور پر اہتمام کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مملکت کے مختلف علاقے جن میں تبوک، طریف، حائل شامل ہیں میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ سکاکا، الجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

سعودی عرب میں شدید سردی، مختلف شہروں میں برف باری

محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے مغربی ،وسطی شمالی اور مشرقی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

الجوف، شمالی حدود ، مشرقی ریجن، قصیم اور ریاض کے علاوہ مکہ اور مدینہ میں بھی موسم سرد رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر رہنے والوں کو گرد آلود ہواؤں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

گرد وغبار سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، خاص کر سانس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اشد ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرد سے بچنے کے لیے طبی ماسک ضرور استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر