پوپ فرانسس نےخاتون کاہاتھ جھٹکنےپرمعافی مانگ لی
کیتھولک عیسائیوں کےروحانی پیشواپوپ فرانسس نےخاتون کاہاتھ جھٹکنے پرمعافی مانگ لی۔
کیتھولک عیسائیوں کےروحانی پیشو اپوپ فرانسس نےعقیدت مندخاتون کی جانب سےہاتھ پکڑنےپر سخت ردعمل کااظہارکرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اب پوپ فرانسس نےخاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بازو سے کھینچےجانے پرغصہ آگیا تھا۔
Did @Pontifex over react? Does she deserve a slap? pic.twitter.com/1vSv0Anrr3
Advertisement— Kris Cruz (@realKrisCruz) January 1, 2020
نئے سال کی مناسبت سے اٹلی کے شہر ویٹی کن سٹی میں منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع ہونے والے افراد سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے انہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی۔
اس عمل پر پوپ فرانسس نے انتہائی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کاہاتھ جھٹک دیا اور اس کے ہاتھ پر ہلکا سا تھپڑ مارتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگئے۔
پوپ فرانسس کا خاتون کے ہاتھ پکڑنے پر سخت ردعمل
پوپ فرانسس سےخاتون کی بدتمیزی کرنےکی ویڈیوسوشل میڈیاپرتیزی سےوائرل ہوگئی جس کےبعد عوام کی جانب سے پوپ کےردعمل پرسوالات اُٹھائےگئےتھے۔
واضح رہےکہ پوپ کی سالِ نوکی تقریرکاموضوع خواتین پرتشددکاخاتمہ تھا۔
اس سےقبل گزشتہ سال کےشروع میں پوپ فرانسس اس وقت ناخوش دکھائی دیئےجب عقیدت مندوں کی ایک قطارنےان کے پوپل کی انگوٹھی کوبوسہ دینےکی کوشش کی ۔ ایک ویڈیومیں،پوپ کو 19 افراد سے اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے دیکھا گیا جنھوں نے یہ انگوٹھی چومنےکی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
