Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیثم بن طارق عمان کے نئے سلطان مقرر

Now Reading:

ہیثم بن طارق عمان کے نئے سلطان مقرر
ہیثم

سلطان قابوس کےانتقال کے بعد ان کےچچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران کردیا گیا ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السید کوعمان کا نیا سلطان چن لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کیا۔

ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 ہیثم بن طارق 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اومان کی حکمرانی سلطان قابوس کررہے تھے جن کا79 برس کی عمر میں انتقال ہوچکاہے، خبر ایجنسی کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

Advertisement

سلطان قابوس نے 1970 میں اومان کا تخت سنبھالا تھا، وہ اومان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے، ان کےدور میں اومان نے ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کیں۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سلطان قابوس کی اولاد نہیں،کیونکہ انہوں نے شادی نہیں کی تھی۔ سلطان نے اپنا کوئی جانشین بھی نامزد نہیں کیا تھا۔

خبرایجنسی کےمطابق عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ کرنے کا مجاز ہے،  شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کرسکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ  کرے گی۔

دوسری جانب وزیراعطم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے سلطان قابوس کے انتقال پر اظہارتعزیت کیااور کہاکہ اومان کوانہوں نے جدید ریاست میں تبدیل کیا،اللہ تعالی سلطان قابوس کو بلند درجات عطافرمائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر