
اومان کےسلطان قابوس 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، خبر ایجنسی کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔
سلطان قابوس نے 1970 میں اومان کا تخت سنبھالا تھا، وہ غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے، ان کےدور میں اومان نے ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کیں۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سلطان قابوس کی اولاد نہیں،کیونکہ انہوں نے شادی نہیں کی تھی۔ سلطان نے اپنا کوئی جانشین بھی نامزد نہیں کیا تھا۔
معروف قانون دان فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے
خبرایجنسی کےمطابق عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ کرنے کا مجاز ہے، شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کرسکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ کرے گی۔
دوسری جانب وزیراعطم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے سلطان قابوس کے انتقال پر اظہارتعزیت کیااور کہاکہ اومان کوانہوں نے جدید ریاست میں تبدیل کیا،اللہ تعالی سلطان قابوس کو بلند درجات عطافرمائیں۔
I extend our deepest condolences to people of Oman on the passing of His Majesty Sultan Qaboos bin Said al Said. He was a visionary & transformed Oman into a vibrant, modern state.Oman has lost a beloved leader & Pakistan a close, trusted friend.May his soul rest in eternal peace
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 11, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News