Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی ثقافتی مقامات پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں، پینٹاگون

Now Reading:

ایرانی ثقافتی مقامات پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں، پینٹاگون
پینٹاگون

پینٹاگون نے امریکی صدرکے بیان کی تردید کرتےہوئےکہاکہ ایرانی ثقافتی مقامات پربمباری کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 وزیر دفاع مارک ایسپرنےصدرڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کےاعلی فوجی کمانڈرقاسم سلیمانی کےامریکی قتل پر تہران سے انتقامی کارروائی کے دھمکیوں کے باوجودامریکی فوج کا ایرانی ثقافتی مقامات پر بمباری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 پیرکوصحافیوں سے گفتگوکرتےہوئےوزیردفاع مارک ایسپر نےکہاکہ امریکی فوج “مسلح تصادم کے قوانین پرعمل کرے گی”۔

قوانین کےتحت  کوئی بھی ملک جنگ کی صورتحال کےباوجودمخالف ملک کی ثقافتی مقامات کو نقصانات نہیں پہنچاسکتا۔

 واضح  رہے کہ  امریکی  صدر ڈونلڈ  ٹرمپ   نے اتوارکو سماجی  رابطےکی سائٹ پرٹوئٹ کرتےہوئےایران کودھمکی دی  تھی کہ اگر ایران کی جانب سے کسی بھی شہری کونقصان پہنچاتوایران  کے 52 مقامات  پر حملہ کو نقصان پہنچایاجائےگا ۔

Advertisement

  جس پرایرانی قیادت کی جانب سےبھی سخت ردعمل کااظہارکیاجارہاہے۔

ایرانی  صدرحسن روحانی نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 52 اہداف کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے انہیں 290 یاد رکھنے کا کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کو کبھی دھمکیاں نہ دی جائیں۔

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں آئی آر (ایران ایئر) 655 کا ہش ٹیگ بھی استعمال کیا، جو امریکی میزائل حملے میں تباہ ہوگیا تھا۔

امریکاہمیں نہ دھمکائے، 290 کاہندسہ یادرکھے،ایرانی صدر

  دوسری  جانب ایران  قدس  فورس  کے نئے کمانڈر اسماعیل قا آنی نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے ایران کے پاس 13 مقامات ہیں جن کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

امریکی صدر کے ٹوئٹ  پرردعمل دیتے ہوئے القدس فورس کےنئےکمانڈرنےکہاکہ سب سے کمزور ٹارگٹ بھی امریکا کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

واضح رہےکہ ایران اورامریکہ کےدرمیان حالیہ صورتحال جمعےکے روزعراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائی حملےمیں   ایرانی کمانڈرقاسم سلمانی کی ہلاکت  کے  بعد  مزید  کشیدہ ہوگئی ہے  ۔

جس کےاثرات مشرق وسطی سمیت دنیا بھرمیں مرتب ہورہے ہیں ۔

 جنرل قاسم سلیمانی  کی  ہلاکت کے بعدایران نےعالمی طاقتوں سےکئےجانےوالے جوہری معاہدے 2015  سے  مکمل  دستبرداری  کا اعلان  کردیا ہے ۔

اس کے علاوہ عالمی تیل کی منڈیوں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔ جبکہ سونےکی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر