انڈونیشیامیں بارشوں نےتباہی مچادی،16افرادہلاک

انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتامیں بارشوں کےباعث مختلف حادثات میں16 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔
انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتامیں حالیہ ہونےوالی بارشوں نےگزشتہ چوبیس سالوں کاریکارڈ توڑدیاہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق بارش کےبعدپیداہونےوالی سیلابی صورت حال کےباعث 30 ہزار افراد بے گھراوربجلی کانظام درہم برہم ہوکررہ گیاہے۔
انڈونیشیاکی ڈیزاسٹرایجنسی کے مطابق مختلف حادثات میں 16 افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے،زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ، ہائپوتھرمیا،ڈوبنےاورکرنٹ سےہوئیں۔
محکمہ موسمیات،جیو فزکس ایجنسی (بی ایم کے جی) نےمشرقی جکارتہ کےایک ہوائی اڈے پرایک دن میں 377 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔
ایجنسی کاکہناہےکہ 1996کےبعدایک دن میں اتنی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
https://twitter.com/TMCPoldaMetro/status/1212535434942640129?s=20
دوسری جانب ماہرین موسمیات نے جکارتا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
انڈونیشیا کی الیکٹرک ایجنسی کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں فیڈرز بند کر دیئے گئے ہیں جس سے تقریباً 3 کروڑ کی آبادی متاثر ہو گی۔
انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتا میں سیلاب بہت عام ہیں یہی وجہ ہےکہ انڈونیشیاکےصدرجوکو ودودواگلےچند برسوں میں دالرالحکومت مشرقی بورنیو مہں منتقل کرنےکااعلان کرچکےہیں ۔
مشرقی افریقہ میں سیلاب سے 280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے: اقوام متحدہ
جکارتامیں سیلابی صوتحال کےپیش ِنظرماہرین نےخدشہ ظاہر کیاہےکہ2050 تک انڈونیشیاکا دارالحکومت مکمل طورپرڈوب سکتا ہے۔
واضح رہےکہ 2007 میں انڈونیشیامیں آنےوالےسیلاب میں 50 افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئےتھے جبکہ 2013 میں 47 افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News