مردبن کرلڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنانےوالی لڑکی گرفتار

مرد بن کر50 سےزائد لڑکیوں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نےگرفتارکرلیا ہے۔
برطانوی اخبارکی رپورٹ کےمطابق 21سالہ جیما واٹس نامی لڑکی سوشل میڈیا کےذریعے مرد بن کرلڑکیوں کواپنی محبت کے جال میں پھنساتی اور پھران سے جنسی تعلقات قائم کرتی تھی۔ اس کاآخری شکاربرطانوی شہر ایسٹ لیف کی رہائشی 14سالہ گریس لیتھم نامی لڑکی تھی جو اس کی گرفتاری کاسبب بنی ۔
پولیس کاکہناہےکہ زیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی گریس کواسکول میں ساتھی طلبہ تنگ کرتےتھےاورتضحیک کا نشانہ بناتے تھے۔جس کے باعث وہ ڈپریشن کی مریض بن گئی۔ اس کے والدین نےاس کاسکول ختم کرکے گھرمیں ہی پڑھانا شروع کر دیا۔
اس دوران گریس کی سوشل میڈیا پر 17سالہ لڑکے جیک واٹسن سے ملاقات ہوئی. اس سےملنےاورمحبت ہونےکےبعد گریس کی ذہنی حالت بہت بہتر ہو گئی.
اس کے والدین بھی اس پر بہت خوش تھے اورانہوں نے جیک واٹسن کوگھرآنےکی اجازت دے دی وہ کئی ماہ تک ان کےگھرآتارہا اور فیملی کا ایک فردبن گیا.تاہم بالآخر اس نے گریس کو بھی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا جو وہ اس سے پہلےکئی لڑکیوں کےساتھ کرچکا تھا۔
جیک دراصل جیما واٹس تھی جو لڑکے کا روپ دھار کر گریس کے گھر آتی تھی. اس کی باقی شکار لڑکیاں تو خاموش رہیں لیکن گریس اور اس کے والدین نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش جیما واٹس نے 50سے زائدکم عمر لڑکیوں کواپنی جنسی درندگی کاشکار بنانے کا اعتراف بھی کیا۔
پولیس نےاسے ونچیسٹر کراؤن کورٹ میں پیش کیاجہاں سے اسے 8سال قید کی سزاسناکرجیل بھجوادیاگیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News