Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل قاسم کی بیٹی کاامریکاکودوٹوک جواب

Now Reading:

جنرل قاسم کی بیٹی کاامریکاکودوٹوک جواب

عراق میں امریکی فضائی حملےمیں جاں بحق ہونےوالے قدس فورس کےسربراہ قاسم سلیمانی کی نماز  ِجنازہ تہران میں اداکردی گئی ہے۔

عراق میں امریکی فضائی حملےمیں جاں بحق ہونےوالےجنرل قاسم  سلیمانی کی نمازجنازہ کی امامت  ایران  کےسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکی۔ اس موقع پرکئی رقت آمیزمناظردیکھےگئے۔آیت اللہ خامنہ ای سمیت جنازے میں شریک ہرشخص کی آنکھ آشکبار تھی۔

اس موقع پرجنرل سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نےامریکہ کومتنبہ کیاکہ امریکاکوقاسم سلیمانی کی موت  کاخمیازہ بھگتناپڑےگا۔

 زینب سلیمانی نےامریکاکومتنبہ کرتےہوئےکہاکہ جنرل  قاسم سلیمانی کی موت امریکا اوراسرائیل کے  لئے’’سیاہ  دن‘‘ کاپیغام لےکرآئی ہے۔

پیر کے روز تہران میں قاسم سلیمانی کے جنازے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زینب سلیمانی نے   ٹرمپ  کو  للکارتےہوئے کہاکہ اے پاگل ٹرمپ ، یہ مت سمجھو کہ میرے والد کی شہادت سے سب کچھ ختم ہو گیاہے۔

Advertisement

عراق میں

زینب نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو سلام پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سلیمانی کی موت کا انتقام لیاجائے۔ زینب کےمطابق اسے معلوم ہے کہ نصراللہ کی جانب سےسلیمانی کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔

بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا

تہران میں نمازجنازہ کےبعدجنرل قاسم کاجسدِخاکی قُم لئےجایاجائےگاجس کے بعدان کی ا ٓخری رسومات    ان کےآبائی گاؤں کرمان  میں منگل کےروزاداکی جائیں گی۔

 اس سے قبل ایران کے صدرحسن روحانی نےقاسم سلیمانی کےاہلخانہ سےملاقات کی ۔ ملاقات میں تعزیت  کےدوران ایرانی صدرکاکہناتھاکہ امریکاکواحساس نہیں ہے کہ اس نےکیاسنگین غلطی کی  ہے  ۔

 ان کامزیدکہناتھاکہ قاسم سلیمانی کے خون کابدلہ اس وقت اترےگاجس دن امریکااس  خطےسےہمیشہ  کےلئےچلاجائےگا۔

Advertisement

 واضح رہےکہ ایرانی  پاسداران انقلاب  کی قدس فورس کےسربراہ جنرل  قاسم سلیمانی جمعےکوبغدادکے  ائیرپورٹ کےقریبی امریکی فضائی حملےمیں جاں بحق ہوگئےتھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر