ایران کاانتقامی حملہ، ’’سب اچھاہے‘‘ ٹرمپ کابیان

عراقی شہربغدادپر ایرانی حملوں کےبعد امریکی صدر نےردعمل دیتےہوئے’’ سب اچھا قرار‘‘دےدیاہے۔
عراقی شہربغدادمیں دوامریکی فوجی اڈوں پرایرانی میزائلوں کےحملوں کےبعدامریکی صدرنےردِ عمل ظاہرکرتےہوئےکہاہےکہ اب تک سب ٹھیک ہے۔
ٹرمپ نےٹوئٹ میں کہاایران سےعراق میں موجود 2 فوجی اڈوں پرمیزائل داغےگئےہیں،حملوں کےنتیجے میں ہونےوالےجانی اورانفرااسٹرکچرنقصانات کاتخمینہ لگایاجارہاہے، فی الحال سب اچھا ہے۔
All is well! Missiles launched from Iran at two military bases located in Iraq. Assessment of casualties & damages taking place now. So far, so good! We have the most powerful and well equipped military anywhere in the world, by far! I will be making a statement tomorrow morning.
Advertisement— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 8, 2020
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون بھی ایرانی حملےکی تصدیق کی ہے۔ پینٹا گون کاکہناتھاکہ ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے، حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا، عین الاسد اور اربیل میں 2 عراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایران کےوزیرخارجہ جواد ظریف نےاپنےٹوئٹرپیغام میں کہاکہ ایران جنگ یاکشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف ہم اپنا دفاع کریں گے۔
Iran took & concluded proportionate measures in self-defense under Article 51 of UN Charter targeting base from which cowardly armed attack against our citizens & senior officials were launched.
AdvertisementWe do not seek escalation or war, but will defend ourselves against any aggression.
— Javad Zarif (@JZarif) January 8, 2020
ایرانی پاسداران انقلاب نےحملےکی تصدیق کرتےہوئےبیان میں کہا کہ انھوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے، امریکا کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو چکاہے ۔
ایرانی میڈیاکےمطابق ایران نےعراق میں امریکی اہداف پرایک کےبعددوسراحملہ کیا، بغداد کے شمال میں واقع التاجی امریکی فوجی اڈے پر 5 راکٹ گرے۔
ایرانی سپریم لیڈرکاامریکی فوجی اڈوں پرحملےکے بعدبڑا بیان
پاسداران انقلاب نے بیان میں تنبیہہ کی ہے کہ امریکا خطے سے اپنی افواج نکالے، ورنہ اسرائیل اور امریکی اتحادیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے، امریکی اتحادی ممالک سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، آئندہ کسی امریکی حملے کی صورت میں مزید سخت جواب دیں گے۔
خیال رہےکہ عین الاسد ایئربیس عراق میں امریکاکاسب سےبڑافوجی اڈاہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں امریکا کی قومی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی۔
وزیردفاع مارک ایسپر، وزیرخارجہ مائیک پومپواوردیگرحکام نےاجلاس میں شرکت کی، مشاورت مکمل ہونے کے بعد امریکی وزرا اور حکام وائٹ ہاوس سے چلے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News