پوپ فرانسس کا خاتون کے ہاتھ پکڑنے پر سخت ردعمل
کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشواپوپ فرانسس کےساتھ ناخوش گوارواقعہ پیش آگیا۔
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس نئےسال کےآغازکےموقع پرعیسائیوں کے مقدس شہر ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرزاسکوائرمیں زائرین اورعقیدت مندوں
کومبارکباددیتےہوئےمصافحہ بھی کر رہے تھےکہ ہاتھ ملانےکےدوران ایک ناخوشگوار واقعہ سامنےآیاہے ۔
اس موقع پرپوپ فرانسس بچوں سےہاتھ ملا کردورجانےلگےتوایک خاتون نےان کاہاتھ مضبوطی سے تھام لیا اوراپنی طرف کھینچنےکی کوشش کی۔
پوپ فرانسس کو خاتون کی یہ حرکت شدیدناگوارگزری اورانہوں نےخاتون سےگرفت سےاپنا ہاتھ چھڑانے کے لیے خاتون کےہاتھ پرایک تھپڑرسیدکردیا اوربرہمی کابھی اظہار کیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس واقعے سے قبل خاتون نے صلیب کا نشان بنایاتھااور 83سالہ پوپ کا ہاتھ پکڑ کر ان سے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کیاکہنا چاہ رہی تھیں۔
دوسری جانب پوپ فرانسس کی جانب سے خاتون کے ہاتھ پرتپھڑ رسید کرنےپر صارفین کی جانب سےشدید ردعمل بھی سامنےآیاہے۔
WOW! How Awful! Angry Socialist Pope SLAPS Female Pilgrim TWICE as She Grabs His Arm in St. Peter's Square (VIDEO) @Pontifex https://t.co/kZ9bd4lmVS via @gatewaypundit
— Jim Hoft (@gatewaypundit) December 31, 2019
میڈیا کے کچھ حلقوں کی جانب سےاس پرردعمل دیاجارہاہے۔
https://twitter.com/rose_k01/status/1212105706620342273?s=20
میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی تقاریب میں پوپ کی جانب سےپہلی باراس طرح کاردعمل سامنےنہیں آیا ہے۔
کرسمس ہمیں بتاتاہےکہ خداہم سب سےمحبت کرتاہے،پوپ فرانسس
اس سےقبل گزشتہ سال کےشروع میں پوپ فرانسس اس وقت ناخوش دکھائی دیئےجب عقیدت مندوں کی ایک قطارنےان کے پوپل کی انگوٹھی کوبوسہ دینےکی کوشش کی ۔ ایک ویڈیومیں،پوپ کو 19 افراد سے اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے دیکھا گیا جنھوں نے یہ انگوٹھی چومنےکی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
