Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فورسزنے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

Now Reading:

بھارتی فورسزنے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
بھارتی فوج

مقبوضہ کشمیر کے رواجوڑی ضلع میں  قابض بھارتی فورسز نے 3 کشمیری نوجوانوں  کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن منگل کے روز  شروع کیا گیا تھا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری رہا۔

قبل ازیں ، منگل کی شب اسی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں نائک ساونت سندیپ رگھو ناتھ اور رائفل مین ارجن مگر نامی دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ  گذشتہ سال 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے  جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس  بھی بند ہیں۔

Advertisement

 مقبوضہ وادی میں کرفیو کے نفاذ اور لاک ڈاؤن کو 151  روز گزر گئے ہیں  جس کے باعث جموں  کشمیر اور لداخ  کے  مسلم اکثریتی علاقوں میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔

اسٹوڈنٹ اینڈ یوتھ فورم کے چیئرمین منظور احمد بٹ نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کو 2 علیحدہ خطوں میں تقسیم کرنے  عالمی برادری  کی جانب سے بھی رد عمل دیکھنے میں آیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا  تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طور پر حل ہونا چاہئے۔

ترجمان جينگ شوانگ نے کہا   تھا کہ بھارت نے يکطرفہ طور پر انتظامی ڈويژن ميں تبديلياں کرکے چين کی خود مختاری کو چیلنج کيا ہے۔ غیر آئینی اقدامات سے چین کے علاقائی نقشے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ  چین بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کرتا ہے کیونکہ مجوزہ علاقوں میں چین کا بھی کچھ حصہ شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر