Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں فضائی آلودگی سے 17 افرادجاں بحق

Now Reading:

افغانستان میں فضائی آلودگی سے 17 افرادجاں بحق
افغانستان میں

افغانستان میں فضائی آلودگی کے باعث کم ازکم 17 افرادجاں بحق جبکہ متعددمتاثرہوئےہیں۔

افغانستان میں فضائی آلودگی کےباعث کم ازکم 17 افرادجاں بحق جبکہ 8 ہزارسےزائد شہری متاثرہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےکی رپورٹ کےمطابق وزارت صحت کے حکام فدامحمدپیکان نےمیڈیا کو بتایا کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہےاور ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے متاثر 8 ہزار سے زائد مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامناہےاوراس کےعلاج کےلیےہسپتالوں میں پہنچےجہاں ایک ہفتےکےدوران اموات ہوئیں۔

رپورٹ کےمطابق اس چیلنج سےنمٹنےکےلیےنیشنل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نےکابل کی میونسل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے انسداد آلودگی کی مہم شروع کردی ہےاورشہریوں کوخبردارکیا ہے کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کاروبار کو بند کردیں۔

Advertisement

افغانستان میں دس سالوں میں ایک لاکھ شہری ہلاک و زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

اپریل 2019 میں امریکی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا بھر میں ہونے والی آلودگی کا نصف گھریلو فضائی آلودگی ہے اور اندازے کے مطابق اس کا شکار ہونے والوں میں بھارت میں 84 کروڑ 60 لاکھ افراد اور چین میں 45 کروڑ 20 لاکھ افراد ہیں۔

گزشتہ برس ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گھریلو آلودگی اور فضائی آلودگی کے سبب بننے والی زہریلی ہوا سے سالانہ 6 لاکھ بچے انتقال کرجاتے ہیں جن کی عمریں 15 سال سے کم ہوتی ہیں۔

واضح رہےکہ افغانستان کےدارالحکومت کابل کودنیا کےآلودہ ترین شہروں میں شمارکیاجاتاہےجوکئی دہائیوں سےخانہ جنگی کابھی شکارہےاورشہری سیکیورٹی کےحوالے سے خطرات میں گھرےرہتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر