Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ریاست اڑیشہ میں ٹرین حادثہ 5 افرادہلاک

Now Reading:

بھارتی ریاست اڑیشہ میں ٹرین حادثہ 5 افرادہلاک
بھارتی ریاست

بھارتی ریاست اڑیشہ میں مال  گاڑی اورٹرین  کےدرمیان تصادم  میں 5 افرادہلاک اور40زخمی ہوگئے ۔

بھارتی ریاست اڑیشہ کے ضلع کٹک میں جمعرات کی صبح سلاگاؤں کے نزدیک لوک مانیہ تلک ایکسپریس کو پیچھے سے آنے والے ایک مال گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے ٹرین کے آٹھ ڈبے پٹری سے اترگئے۔

 حادثےمیں خواتین اور بچوں سمیت 5 افرادہلاک ہوگئے  ہیں ۔ جبکہ حادثہ میں 40 مسافروں کے زخمی ہوگئےہیں،جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

مشرقی ساحل ریلوے (ای سی او آر ) تعلقات عامہ کے افسر جے پی مشرا نے میڈیا کو بتایا یہ حادثہ سلاگاؤں اور نرگنڈی کے درمیان دھند کی وجہ سے صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ مال بردار ٹرین کے گارڈ وین سے ٹکرانے کی وجہ سے لوک مانیہ تلک ایكسپریس كے 8 ڈبے پٹری سے اترگئے۔

ریلوے کے سینئر حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کسی بھی مسافرکی جان نہیں گئی اور تمام زخمی مسافروں کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ انهوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر دھند کی وجہ سے امدادی کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

 بھارتی میڈیا  کے مطابق بھارت میں تین سال کے دوران 50 ہزار افراد ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔

کانگو میں ٹرین حادثہ 50 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی

بھارتی ریلویز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2015 سے سال 2017 کے درمیان ٹرین حادثات میں تقریباً 50 ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

 اکتوبر 2019   کو بھارتی شمالی ریاست کے شہر امرتسر میں ہندو فیسٹیول کی تقریب کے دوران ٹرین کی ٹکر سے 61 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 واضح رہےکہ بھارتی ریلوے دنیا کے بڑے ٹرین نیٹ ورک میں سے ایک ہے جہاں روزانہ نو ہزار سے زائد مسافر ٹرینیں چلتی ہیں جن میں تقریباً دوکروڑ 30 لاکھ کے قریب مسافرسفرکرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر