Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان کمانڈر فضائی نشانے کا شکار

Now Reading:

طالبان کمانڈر فضائی نشانے کا شکار
طالبان کمانڈر

افغانستان میں طالبان کمانڈر محب اللہ کو مار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک فضائی حملے میں طالبان کمانڈر محب اللہ کی کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے اہم کمانڈر محب اللہ اپنی کار میں قندوز کے دورے پر آئے تھے جہاں انہیں طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کرنا تھی۔ انٹیلی جنس ادارے نے صوبے میں کمانڈر کی آمد سے افغان فوج کو آگاہ کردیا۔

ترجمان وزارت دفاع کا کمانڈر محب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ افغان فوج نے کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی کارروائی کے بجائے فضائی حملے کا انتخاب کیا اور ان کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔ فضائی حملے میں کمانڈر کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کمانڈر محب اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

امریکاایران جنگ، طالبان پیچھےہٹ گئے

Advertisement

صوبے قندوز میں طالبان جنگجو کافی متحرک ہیں اور کئی اضلاع میں ان کا تسلط تاحال برقرار ہے تاہم طالبان کی جانب سے اپنے اہم کمانڈر کی ہلاکت پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کیساتھ کیساتھ طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان صوبے رات میں غیرملکی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا رسول اپنے 30 سے زائد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی فورسز کے چار ڈرون طیاروں نے مختلف گھروں کو نشانہ بنایا ۔جس میں خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دوسری جانب مقامی حکومتی حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔مقامی اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر