Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں یومیہ 168 طلاقیں

Now Reading:

سعودی عرب میں یومیہ 168 طلاقیں

 سعودی عرب میں کیےجانےوالےتازہ سروےکےمطابق اس وقت ملک بھرمیں ہرگھنٹےمیں 7 جبکہ یومیہ 168 طلاقیں ہورہی ہیں۔

سعودی عرب کے نشریاتی ادارے کی  جانب سےکیےجانے والے تازہ سروے کےمطابق اس وقت ملک بھرمیں ہرگھنٹےمیں 7 جبکہ یومیہ 168 طلاقیں ہورہی ہیں۔

رپورٹ میں طلاق کی بڑھتی شرح کومعاشرے کے لیے مہلک کینسر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان متاثرہ مرد و خواتین سمیت ان کے بچوں اور ملکی معیشت کو بھی ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں چوں کہ حکومت شادی کے لیے قرض بھی فراہم کرتی ہے جو تقریباً 24 لاکھ روپے تک ہوتا ہے اور طلاق کی وجہ سے جوڑے سرکاری قرض واپس نہیں کرپاتے۔

اسی طرح طلاق کی وجہ سے ملکی معیشت کو سالانہ 3 ارب ریال کا نقصان ہو رہا ہے۔

اس سروے سے قبل ایک اور سروے میں یہ بات سامنےآئی تھی کہ سعودی عرب کی 96 فیصد خواتین اپنی کمائی سےشادی کے لیے رقم بچانے کا خیال نہیں رکھتیں۔

سروے

Advertisement

سروے میں بتایا گیاتھاکہ 81 فیصد طلاقیں شوہریابیوی کےاہل خانہ کی جانب سےجوڑےکی ذاتی زندگی میں مداخلت کی وجہ سےہوتی ہیں۔

سروے میں شوہراور بیوی کے درمیان مناسب پیار، بات چیت نہ ہونے اور ایک دوسرے کے جذبات کا احترام نہ کرنے کو بھی طلاق کی ایک بڑی وجہ بتایا گیا تھا۔

سروے میں بےجوڑ شادی کوطلاق کی اہم وجہ قراردیاگیاہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں طلاق اور خواتین کی جانب سے شادی کو غیر اہم سمجھنے کے عمل میں گزشتہ 5 سال کے دوران اضافہ ہوا ہے اور ان ہی 5 برسوں میں سعودی حکومت نے خواتین کو زیادہ خودمختاری بھی دی ہے۔

اس سے قبل اگست 2019 میں کیے گئے ایک سروے   کے مطابق  سعودی عرب میں  طلاق  کا تناسب  کم تھا   گزشتہ  رپورٹ کے مطابق  ہر گھنٹے میں 5 طلاقیں ہو رہی تھیں  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر