Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی ووڈ میں بھی مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی

Now Reading:

ہالی ووڈ میں بھی مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی
ہالی ووڈ

 

بھارت کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائیٹر جان کیوسک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اڈولف ہٹلر کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے ہی ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ہٹلر اور مودی کے ایک جیسے لباس میں مماثلت ایک اتفاق ہوسکتا ہے، تاہم ہالی ووڈ ایکٹر جان  کیوسک نے اس تصویر پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

بھارتی گائو ماتا کی اوقات، ٹوئنکل کھنہ کادبنگ ٹوئیٹ

اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار کے چاہنے والے اور مودی کے مخالف دیگر تصویریں بھی شیئر کر رہے ہیں۔

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف صورت حال دن بہ دن خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور اب دنیا بھر میں لوگوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  ہٹلر سے تشبیہ دے دی ہے۔

Advertisement

ان حالات کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین مودی کی پالیسیوں کو نازی جرمن دور سے بھی تشبیہ دے رہے ہیں۔

بھارت بھر میں  شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں نے ہاتھوں میں ایسے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں جس میں ہٹلر نے مودی کو گود میں لیا ہوا ہے، احتجاج میں اٹھایا گیا یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گیا ہے۔

Advertisement

سوشل مڈیا پر یہ پوسٹر بھارتی وزیر اعظم کی مسلم دشمن پالیسیوں کا عکاس بن کر ابھرا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ایک جرمن ٹی وی نے بھی مظاہرین کی یہ تصویر نشر کی جس میں ننھے مودی کو ہٹلر نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہالی ووڈ ایکٹرجان کیوسک نے نئی دہلی میں جامعہ ملیہ کے طلبا و طالبات پر بہیمانہ تشدد پر طالب علموں کے ساتھ  اظہار یکہتی کیا تھا۔

Advertisement

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بھی مودی اور ہٹلر کی ایک جیسے پوز میں تصویروں پر مبنی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ مماثلت محض اتفاقیہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر