Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کا یواکرائنی طیارہ مار گرانے کااعتراف

Now Reading:

ایران کا یواکرائنی طیارہ مار گرانے کااعتراف
یوکرائنی

ایران نے ایران نے یوکرائن کا مسافر طیارہ غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا،ایران کی داخلی تفتیش کے ابتدائی نتائج سے پتا چلا کہ یوکرائن کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا جس میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔،ایران کی داخلی تفتیش کے ابتدائی نتائج سے پتا چلا کہ یوکرائن کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا جس میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے یوکرائنی طیارے کے حادثے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہا کہ ہم عوام سے گہری ندامت، معذرت اور تعزیت کے خواہاں ہیں۔ جواد ظریف نے تمام متاثرین کے اہل خانہ اوردیگر متاثرہ ممالک سے معافی بھی مانگی۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکی جارحیت کے سبب جو حالات پیدا ہوئے ان میں انسانی غلطی سے مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی تفتیش کے مطابق انسانی غلطی سے میزائل فائر ہواجو یوکرائنی طیارے کی تباہی اور 176 افرادکی موت کا سبب بنا۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، یہ ناقابل معافی غلطی ہے،  اسلامی جمہوریہ ایران کو اس تباہ کن غلطی پرنہایت افسوس ہے۔

Advertisement

قبل ازیں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بھی کہا تھا کہ طیارہ روسی ساختہ ایس اے 15 میزائل لگنے سے گرا اور ایرانی ریڈار سگنلز کو جیٹ لائنز پر لاک کرتے دیکھا گیا۔

کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک نے بھی خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر دعویٰ کیا تھا کہ مسافر طیارہ میزائل لگنے سے حادثے کا شکار ہوا۔

Advertisement

خیال رہے کہ دو روز قبل ایران کے دارالحکومت تہران سے یوکرائن جانے والا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔

طیارہ امام خمینی ائرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 179 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ بین الاقومی خبر ایجنسی کے مطابق  مسافر طیارے میں ایران، کینیڈا، سویڈن اور یوکرائن کے شہری سوار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میمفس میں بدامنی عروج پر، صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان، شکاگو کو انتباہ
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر، ہزاروں صارفین مشکلات کا شکار
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر