 
                                                                              وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کسی دوسرےملک کے قومی ہیرو سے شادی کرنےپرتبصرہ کیا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے شاہی ذمے داریاں چھوڑنے پر سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں کہا کہ کسی اور ملک کے قومی ہیرو سے شادی کرنے کے بعد کیا کچھ سہنا پڑتا ہے یہ وہ اچھی طرح سے جانتی ہیں۔
I don’t necessarily agree with the way Meghan & Harry have handled things but I know what Princess Diana went thro’ & what it’s like to marry a national hero from another country & be attacked by the media for yr ethnicity (too Jewish, in my case).
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 15, 2020
جمائما نے اپنی ٹو ئٹ میں کہا کہ قومی ہیرو سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون پر میڈیا کیسے حملے کرتا ہے؟ یہ بھی وہ جانتی ہیں۔
کیاجمائمااب بھی محبت میں گرفتارہیں؟
انھو ں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ میں شہزادہ ہیری اور میگھن کے طریقہ کار سے متفق ہوں لیکن میں جانتی ہوں شہزادی ڈیانا پر کیا گزرتی رہی ہے۔
وزیر اعظم پا کستا ن کی سا بق اہلیہ نے مزید کہا کہ میڈیا ایسی خاتون کی نسل کی وجہ سے اس پر حملے کرتا ہے اور ان پر حملے یہ کہہ کر کیے جاتے تھے کہ یہ یہودی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 