انڈونیشیا کے کئی علاقوں میں سیلابوں کی وجہ سے 30 افراد ہلاک ہو گئے

انڈونیشیا کے کئی علاقوں میں سیلابوں کی وجہ سے 30 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انڈونیشیا میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیلاب کی لپیٹ میں آنے والے بہت سے لوگوں کی جان گئی تو بہت سے لوگوں کا مال جبکہ ہزاروں افراد کو گھر بارتک چھوڑنا پڑا۔
یاد رہے موسلا دھار بارش کا سلسلہ 31 دسمبر سے شروع ہو کر پہلی جنوری کی شام تک جاری رہا تھا۔
دارالحکومت جکارتہ کے کئی علاقوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
انڈونیشی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کے بارے میں بتایا کہ 62 ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں سے سیلابی ریلے ہزاروں مال مویشی کو بہا کر لے گیا ہے۔
سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ابھی بہت مشکل ہو رہا ہے لیکن اپنی مدد آپ کی تحت لوگ مدد کر رہے ہیں اور سیلاب کی وجہ سے پانی بہت زیادہ ہے لوگ اپنے آپ کو بچانے کے لیے ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جکارتہ کے قریبی صوبے بانٹین میں مجموعی صورت حال خراب ہے جس کے باعث ٹرین کے ذریعے بھی سفر ممکن نہیں ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News