
مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی نام نہاد یومِ جمہوریہ کے موقع پر آج دنیا بھر میں کشمیری یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔
امریکہ کی بھارت سے زیر حراست کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے کی اپیل
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک اور بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ترال میں محاصرہ کر کے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
دنیا بھر میں کشمیری بھارت مخالف ریلیاں نکال رہے ہیں ۔
حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی جمہوریت مقبوضہ کشمیرمیں بری طرح بے نقاب ہو گئی ہے۔
بھارتی یومِ جمہوریہ پر قابض افواج نے مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
متوقع احتجاج کے پیشِ نظر جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر امریکا نے بھی شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ بغیر کسی الزام میں قید کشمیری قیادت کو جلد از جلد رہا کرے۔
ایلس ویلز نے امریکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر میں باقاعدہ طور پر رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے محاصرے کو 175 دن ہو گئے ہیں، سرد موسم میں کشمیری مشکلات کا شکار ہیں، خوراک اور ادویات کی کمی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News