چین،انٹرپول کےسابق سربراہ کو 13 سال قیدکی سزا
چین کی عدالت نےبین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سابق سربراہ کو 13 سال، 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کی عدالت نےبین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کورشوت خوری کے الزام میں قیدکی سزا سنائی اور ان پر 20 لاکھ یوان جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
عدالت کے مطابق مینگ ہونگ پر کرپشن اورعہدےکےناجائزاستعمال کاالزام ثابت ہوگیا۔
چین کی عدالت نے ہونگ وائی کورشوت خوری کے الزام میں قید کی سزاسنائی اوران پر 20 لاکھ یوان جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
گزشتہ سال جون میں سماعت کےدوران مینگ ہونگ نے 14.5 ملین یوان رشوت لینے کااعتراف کیا تھا۔

مینگ ہونگ وا ئی ستمبر 2019 میں فرانس میں ہیڈ آفس سے چین روانہ ہوئےتھےجس کےبعدلاپتہ ہوگئےتھے۔
کئی روزبعدچین نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتےہوئےبتایا تھا کہ بعض معاملات پربازپرس کے لیے انہیں روکا گیا ہے۔
مینگ کی اہلیہ کوجنوری میں فرانس کی سیاسی پناہ دی گئی ہے۔انٹر پول کے سابق سربراہ کی اہلیہ نے الزام لگایاہےکہ ان کے شوہر کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جارہاہے۔
مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰعہدوں پر فائزرہنےکےبعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔ وہ چین میں پبلک سکیورٹی کےنائب صدر بھی رہ چکےہیں۔
مینگ ہونگ وائی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے رہنما بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے 40 سالہ کیریر پولیس میں گزارا ہے۔
واضح رہے کہ چین میں صدر شی جن پنگ کے برسراقتدار آنے کے بعد کرپشن کے خلاف مہم میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو سزا سنائی گئی ہے تاہم تجزیہ کاروں نے اسے سیاسی حریفوں کو رستے سے ہٹانے کی مہم قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
