Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکاکا ایران کی دھمکی پر ایک اور حملہ، 6 افراد ہلاک

Now Reading:

امریکاکا ایران کی دھمکی پر ایک اور حملہ، 6 افراد ہلاک

امریکا نےایران کی  دھمکی  پربغداد میں ایک اورفضائی  ایک حملہ کردیا۔ امریکی حملے میں چھ افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

عراق کے سرکاری ٹی وی کاکہاہے کہ امریکی فضائی حملے میں تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو شمالی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑیاں مکمل طور پرتباہ ہوگئیں۔ دوسرے

امریکی حملے میں الخشد الشعبی ملیشیا  کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزعراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے کے صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو عراق جلد از جلد چھوڑنے کاحکم دیاہے۔

Advertisement

ایران نےجنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی ہےجس کے بعدعراق اور اسرائیل نے اپنی فوجیوں کو الرٹ کردیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکااوراسرائیل کے خلاف مذاحمت کو مزید دگنا کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کو مارنے کا مقصد جنگ کا آغاز نہیں بلکہ جنگ کو روکنا ہے،جنرل قاسم سلیمانی امریکی سفارتکاروں پرحملےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

دوسری جانب عالمی طاقتیں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پروان چڑھے گی۔

 چین کی جانب سےایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ردعمل میں کہاگیاہےکہ ہم نےہمیشہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ہے اور اب بھی سارے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بغدادپرامریکی فضائی حملہ،ایرانی قدس فورس کےکمانڈرجاں بحق 
Advertisement

چینی وزارت خارجہ نےایک بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ دونوں فریق خاص طور پر امریکا تحمل کا مظاہرہ کرے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر