Advertisement
Advertisement
Advertisement

بغدادپرامریکی فضائی حملہ،ایرانی قدس فورس کےکمانڈرجاں بحق

Now Reading:

بغدادپرامریکی فضائی حملہ،ایرانی قدس فورس کےکمانڈرجاں بحق
عراقی شہر

 عراقی شہربغدادمیں امریکاکےفضائی حملےایرانی فورس کےسربراہ جاں بحق ہوگئے۔

عراقی شہربغدادمیں ایئرپورٹ کےنزدیک امریکاکےفضائی حملےمیں ایران کی سپاہ قدس کے سربراہ قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق پینٹاگون سےجاری بیان میں کہاگیاکہ’صدر کی ہدایات پرامریکی فوج نےقاسم سلیمانی کوہلاک کرکے بیرونِ ملک موجودامریکیوں کو محفوظ رکھنےکےلیےفیصلہ کن کارروائی کی‘۔اس حملےکامقصدمستقبل میں ایرانی حملوں کی منصوبہ بندی کوروکنا تھا، ـ

پینٹاگون سےجاری بیان میں کہا گیا کہ قاسم سلیمانی گزشتہ کئی ماہ سے عراق میں اتحادی بیسز پر حملوں کی ’منصوبہ بندی‘ کررہے تھے اور رواں ہفتے کے آغاز میں بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ’حملوں‘ کی منظوری بھی دی۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کےبعدامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسماجی روابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکچھ لکھےبغیرامریکی جھنڈےکی تصویرپوسٹ کی۔

Advertisement

امریکی عہدیدارکےمطابق عراقی ملیشیاکمانڈرابو مہدی المہندس بھی حملےمیں ہلاک ہوئے تاہم وہ بنیادی ہدف نہیں تھے۔

حکام کامزید کہناتھاکہ ایران کاممکنہ ردِعمل جانتے ہیں اور امریکی فوجی حکام اپنا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں،انہوں نےخطےمیں موجود امریکی فوجی اثاثوں اوراہلکاروں میں اضافہ کرنے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔

Advertisement

دوسری جانب ایران کےپاسدارانِ انقلاب نےایک بیان جاری کرتے ہوئےقاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ایران کی حمایت یافتہ ملیشیازکےگروہی اتحاد،عراق کی پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا کہ ’امریکی اور اسرائیلی دشمن مجاہدین ابو مہدی المہندس اور قاسم سلیمانی کو مارنے کے ذمہ دار ہیں‘۔

 دوسری جانب ایران کےوزیرخارجہ جواد ظریف نےٹوئٹر پر ردعمل دیتےہوئےاس حملے کوعالمی دہشتگردی کاعمل قراردیاہے۔

 وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ امریکااپنےاس غیرزمہ درانہ فعل کاخمیازہ بھگتےگا۔

پاسداران انقلاب کےسابق کمانڈر،محسن رضائی نےکہاکہ ایران “امریکہ سے بھرپورطاقت سےانتقام”لےگا۔

ایرانی حکومت کی جانب سےاعلان کیاگیاہےکہ امریکاکی جانب سےاس مجرمانہ فعل پر  ایرانی سیکیورٹی فورسزکااعلی حکام کااجلاس کچھ دیرمیں ہوگا۔

  قاسم سلیمانی  کون تھے ؟

Advertisement

عراقی شہر

میجر قاسم سلیمانی 1998  میں ایران کی قدس فورس کی سربراہ کےطورپرتعینات ہوئےتھے۔

عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، ٹرمپ کی ایران کی کو دھمکی

قدس فورس ایران کے پاسداران انقلاب کی ایک  یونٹ ہے،جوبیرون ملک خفیہ کارروائیاں   کرتی ہے۔

ان کی قدس فورس کے پاس ایران کی سرحد سے باہر آپریشنز کرنے کی ذمہ داری تھی جس نے 2011 سے شام میں جاری خانہ جنگی میں صدر بشرالاسد کی اس وقت حمایت کی جب وہ ناکامی کے قریب تھے اور عراق میں داعش کو شکست دینے کے لیے بھی ملیشیاز کی مدد کی تھی۔

حالیہ برسوں میں قاسم سلیمانی   خبروں کی شہ سرخیوں کاحصہ رہےاس کےساتھ ساتھ  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اوردیگر شیعہ رہنماؤں کے ساتھ بھی دکھائی دیئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر