ایران نےڈونلڈ ٹرمپ کےسرکی قیمت 8کروڑڈالرزمقررکردی

قدس فورس کےسربراہ جنرل قاسم سلیمانی کےقتل کےبعدایران اورامریکاکےدرمیا ن کشیدگی مزیدبڑھ گئی ہے۔عالمی مبصرین تیسری جنگ عظیم کاخدشہ ظاہرکررہےہیں۔
قدس فورس کےسربراہ جنرل قاسم سلیمانی کانمازجنازہ گزشتہ روزمشہد میں اداکردی گئی ہے۔ نماز ِ جنازہ میں ہزاروں افرادنےشرکت کی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے کے منتظم کی جانب سے تمام ایرانی باشندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کم از کم ایک ڈالرعطیہ دیں۔
At Solemani’s funeral procession in Mashad one of the organisers called on all Iranian to donate $1 each in order to gather an $80million bounty on President Trumps head. pic.twitter.com/Qb7AAfAiww
Advertisement— Ali Arouzi (@aliarouzi) January 5, 2020
جنازےکےمنتظمین کی جانب سے مزید کہا گیا اس وقت ایران کی آبادی 8 کروڑ ہے اور اس حساب سے قدس فورس کےسربراہ جنرل قاسم سلیمانی کےقتل کےبعدایران اورامریکاکےدرمیا ن کشیدگی مزیدبڑھ گئی ہے۔عالمی مبصرین تیسری جنگ عظیم کاخدشہ ظاہرکررہےہیں۔ٹرمپ کا قتل کرنےوالےکو 80 ملین ڈالرزکی رقم بطورانعام دی جائےگی۔
جنرل قاسم سلیمانی کانمازجنازہ اورامریکی صدرکےسر کی قیمت کااعلان مقامی میڈیاپربراہ ِ راست نشر کیا گیا۔
منتظمین کی جانب سےاعلان نےعالمی میڈیاکوبھی اپنی جانب متوجہ کیاہےجبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پراعلان کی ویڈیو شئیر کی جارہی ہے ۔
تاہم خیال ظاہرکیاجارہاہےکہ شایدیہ ایک سیاسی بیان بھی ہوسکتاہےکیونکہ ایران اورامریکاکی جانب سے دھمکیوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا
واضح رہےکہ جمعےکوبغدادکےائیرپورٹ کےقریب امریکی فضائی حملےمیں قدس فورس کےسربراہ جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئےتھے۔
جس کےبعدامریکااورایران کےدرمیان حالات مزید کشیدہ ہوگئےہیں۔
ایران نےنمازِجنازہ کےبعدعراق میں قائم امریکی فوجی اڈےپرتین راکٹ داغےتھےجس میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
تاہم گزشتہ شب ایران نےامریکاکےساتھ کیاگیاجوہری معاہدہ 2015 سےدستبرداری کااعلان کردیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News