تائیوان ہیلی کاپٹرحادثہ،چیف آف جنرل اسٹاف ہلاک

تائیوان میں ہیلی کاپٹرحادثےمیں چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 اہلکارہلاک ہوگئےہیں۔
تائیوان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرکی پہاڑی علاقے میں کریش لینڈنگ سے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 افرادہلاک ہوگئے۔
وزارت دفاع کےحکام کےمطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شن یی منگ بھی شامل ہیں
تائیوان کے وزارت دفاع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر نے ایوی ایشن سےرابطہ منقطع ہونےکےبعدایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تائپے سے شمال مشرقی شہر للن جا رہا تھا جہاں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شن یی منگ کو نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے منعقد پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔
ائیرفورس حکام کےمطابق کریش ہونےوالےہیلی کاپٹرمیں تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 13 افراد سوار تھے۔
روس کا ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
حکام کےمطابق دارالحکومت تائپے کے پہاڑی علاقے میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد محفوظ رہے۔
دوسری جانب اس حادثے کےبعدتائیوان کی صدرتسائی ایانگ وین نے تین دن تک آفس کی تمام سرگرمیاں منسوخ کرنے کااعلان کیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیاہےکہ بطور کمانڈران چیف تسائی اورکابینہ کی ٹیم امدادی کاروائیوں کاخودجائزہ لیں گی اورحادثے کےواقعےکی تحقیقات کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News