یمن،حوثی باغیوں کافوجی کیمپ پر میزائل حملہ ،70افراد ہلاک

یمنی شہرمارب میں حوثی باغیوں کےفوجی کیمپ میں میزائل حملےکے نتیجےمیں 70 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی شہرمارب میں واقع فوجی کیمپ پرمبینہ طورپرحوثی باغیوں نے کئی میزائل داغے، میزائل حملے میں 70 سے زائد فوجی ہلاک جبکہ 50 سےزائدزخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کےمطابق ہلاک اورزخمیوں کوملٹری اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
یمنی فوج اورسرکاری حکام کاکہناہےکہ میزائل فوجی کیمپ میں واقع مسجدپراس وقت گرے جب نماز کی ادائیگی کے لیے فوجیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، میزائل حملےمیں مسجدبھی شہیدہوگئ ہے۔
تاہم دوسری جانب حوثی باغیوں کی جانب سےاب تک حکومت کےالزام کی تردید یاتصدیق نہیں کی گئی ہے۔
حملےکےبعد یمن کےبین الاقوامی طوپرتسلیم شدہ صدرمنصورہادی نے میزائل حملےکوبزدلانہ اوردہشت گردانہ فعل قراردیتےہوئےحملےکی ذمہ داری ایران پرعائد کی ہے۔
ایران کی جانب سےاس الزام پر فوری پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں نے 2014 کے آخر میں دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے شمالی صوبوں پر قبضہ کرلیا تھا ،جس نےصدر عبدو – ربو منصور ہادی اوران کی حکومت کوپڑوسی ملک سعودی عرب میں جلاوطنی پر مجبور کیا تھا۔
یمن میں جاری جنگ میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکےہیں،لاکھوں بے گھرہوگئےاورغذائی قلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں ہوشربااضافہ ہواہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News