
سعودی عرب کے مفتی نےخواتین کی جانب سےبوٹوکس( Botox ) فّلر( Filler ) اور انجکشنزکےاستعمال کوجائز قرار دے دیا ہے ۔
سعودی میڈیارپورٹس کےمطابق ڈاکٹر عبداللہ المطلق سعودی عرب کے ممتازترین علماء پرمشتمل بورڈکےرُکن ہیں اورشاہی ایوان کے مشیروں میں سےایک ہیں۔
وقتاً فوقتاً اُن کی جانب سےجاری ہونےوالےفتوؤں کاخوب چرچاہوتاہےاس بارانہوں نے خواتین کی خوبصورتی اور جوانی سے جُڑے چند مسائل پر بات کی ہے۔
ڈاکٹرعبداللہ المطلق سرکاری سعودی ٹی وی چینل کےایک خصوصی مذہبی پروگرام ’فتاویٰ‘ میں مختلف لوگوں کےسوالوں کے جواب دے رہے تھے۔
پروگرام کے دوران ایک خاتون نے اُن سے سوال کیا کہ خواتین کی جانب سے اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانےکے لیے انجکشن لگوانا اور ہونٹوں کو خوبصورت اور واضح بنانے کے لیے سرجری کروانا کیسا عمل ہے۔
اس پرمفتی المطلق نے کہا کہ خواتین کو اجازت ہےکہ وہ اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی اورچہرے کی شادابی بڑھانےکے لیے انجکشن لگوانے اور سرجری کروانے کی اجازت ہے، شریعت میں اس پر کوئی قدغن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں خواتین کی جانب سےبوٹوکس( Botox ) فّلر( Filler ) اور انجکشنزکا جو استعمال کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ خواتین خود کو زیادہ عرصہ تک خوبصورت رکھنے کے لیے ایسا کرسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر المطلق کا ایک فتویٰ بہت زیادہ زیر بحث آیا تھا۔ جب انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں سعودی مردوں کو تاکید کی تھی کہ وہ ایک سے زائد شادیاں کریں تاکہ مطلقہ خواتین اور بڑھتی عمر کی حامل کنواری خواتین کو تحفظ مِل سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News