Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن،امریکی فضائی حملےمیں القاعدہ کےسربراہ کی ہلاکت کی اطلاعات

Now Reading:

یمن،امریکی فضائی حملےمیں القاعدہ کےسربراہ کی ہلاکت کی اطلاعات
الریمی

  یمن میں امریکی فضائی حملےمیں القاعدہ کے مقامی سربراہ قاسم الریمی کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

 عرب میڈیاکےمطابق امریکی فوج نےبغیرپائلٹ ڈرون طیارے کی مددسےیمن کے صوبہ مآرب کی وادعی عبیدہ کےمقام پرالقاعدہ جنگجؤوں کےایک ٹھکانےپربمباری کی جس کےنتیجےمیں قاسم الریمی سمیت متعددجنگجو ہلاک ہوگئے۔

 مآرب کےدیگرذرائع نے بتایا کہ حملے میں جس مکان کونشانہ بنایا گیااسےحال ہی میں “القاعدہ” کے ارکان نےکرائے پرلیا تھا،لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوسکاکہ نشانے میں الریمی بھی شامل تھےیانہیں۔

دوسری جانب برطانوی اخبارکےمطابق سی آئی اےکونومبرمیں ایک مخبرکی جانب سےیمن میں الریمی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کےبعدسی آئی اے نے قاسم الریمی کی باقاعدہ ریکی شروع کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی حملے میں قاسم الریمی ہلاک ہوگئےتھےتاہم پینٹاگون نےاب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Advertisement

امریکی فوجی حکام کاکہنا ہے ہمیں اس قسم کےحملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جب کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حکام نے اس حوالے سے بات کرنے سے معذرت کی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے قاسم الریمی کے سرکی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر رکھی ہے۔

قاسم الریمی کون تھا؟

القاعدہ کے مقتول سربراہ کاپورا نام قاسم عبدہ محمد ابکرتھااورانہیں قاسم الرامی،قاسم الریمی، ابوھریرہ صنعانی کےناموں سےبھی جانا جاتا تھا۔

 الریمی عرب دنیامیں القاعدہ کے نمایاں چہروں میں سےایک تھےجسےعرب اورعالمی اداروں کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اشہتاری قراردیاگیاتھا۔

الریمی کو 16 جون 2015ء کو جزیرہ عرب کی القاعدہ سربراہ ناصر الوحشیی کی حضرموت کے مقام پرہلاکت کے بعد تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement

اٹھارہ اکتوبر 2018ء کو امریکی محکمہ خارجہ نے الریمی کو بین الاقوامی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر انعام کی رقم پانچ ملین ڈالر سے بڑھا کر 10 ملین ڈالر کر دی تھی۔

واشنگٹن نےمئی 2010 ء کو قاسم الریمی کا نام دہشت گردی کی فہرست میں درج کیا اور امریکا میں اس کے بینک اثاثے منجمد کر دیئے تھے۔

قاسم الریمی نے متعدد دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں حصہ لیا جن میں “یو ایس ایس کول” پر حملہ، وادی دوعن گھات لگا کر حملہ، “شبام بم دھماکہ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیاں شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر