Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاچن میں بھارتی فوجی بھوک سے مرنے لگے

Now Reading:

سیاچن میں بھارتی فوجی بھوک سے مرنے لگے
سیاچن

سیاچن میں بھارتی فوجی بھوک سے مرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سیاچن، لداخ اور ڈوکلام میں موجود انڈین فوجیوں کو خوراک کی کمی، برف پر چمکتی تیز دھوپ سے بچنے کے لیے لگائے جانے والے خاص چشمے اور جوتے تک نہ مل پانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

سیاچن

یہ اُس وقت کی بات ہے جب انڈین وزیراعظم نریندر مودی دلی کڑ کڑ ڈوما علاقے میں انڈین فوج کی حالت سدھارنے کا دعویٰ کرتے تھے۔

بھارتی آڈٹ کی تازہ رپورٹ میں یہ تمام تر باتیں بتائی گئی تھی۔

Advertisement

18 سے 32 ہزار فٹ بلندی والے سیاچن اور دوسرے برفیلے فارورڈ پوسٹ میں جوانوں کے پاس ان چیزوں کی کمی کی بات ’کامپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل‘ نے بتائی ہے۔

حال ہی میں پیش کردہ رپورٹ میں 2015 اور 16 کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ آج ہم پوری طرح تیار ہیں۔ اور ہم اس بات کوسچ بنائیں گے کہ جوانوں کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھا جا ئے۔

فوج کے سابق میجر جنرل اشوک مہتہ نے بتایا کہ رپورٹ میں جو صورتحال بتائی گئی ہے وہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کسی بھی غیر متوقع صورتِ حال کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوانوں کے پاس اس طرح کی چیزوں کی کمی پہلے بھی رہی ہے۔

جنرل اشوک مہتہ نے بتایا کہ فوج کے پاس ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کی کمی کا معاملہ واضح طور پر 1999 کی کارگل جنگ کے وقت سامنے آیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ فوج کی آج بھی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ  فنڈز کی کمی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوانوں کو جو جوتے تک دیے جا رہے ہیں وہ استعمال شدہ ہیں۔

واضح رہے کہ  حکومت ہر سال بجٹ میں فنڈز میں اضافے کا وعدہ کرتی ہے لیکن ایکسچینج ریٹ اورقیمتوں میں اضافے کے سبب فنڈز ناکافی ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر